سرکاری اسکیم کی حج درخواستیں اور اخراجات آج سے وصول کیے جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
عازمین حج سے واجبات کی وصولی کا آغاز آج سے ہوگا،رجسٹرڈ عازمین9اگست تک درخواستیں اور اخراجات جمع کراسکتے ہیں۔
سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات 2 اقساط میں وصول کیےجارہے ہیں،38سے42روز کےحج کےلیے5 لاکھ روپے جمع کرانے ہوں گے،20سے25 روزہ مختصر حج کی پہلی قسط ساڑھے5لاکھ روپے ہے،حج درخواستیں ملک کے14نامزد بینکوں میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
حج اخراجات کی دوسری قسط یکم نومبر سےوصول کی جائے گی،عازمین حج کا انتخاب پہلےآئیے پہلے پائیے کی بنیاد پرکیاجائے گا،حج درخواستوں کےلیےپہلاموقع رجسٹرڈعازمین کودیاجارہا ہے،
سرکاری اسکیم کا کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستوں کے وصولی روک دی جائے گی،بچ جانےوالی نشستوں پر غیر رجسٹرڈ عازمین کو بھی موقع دیاجائے گاغیر رجسٹرڈ عازمین سے11سے16اگست تک درخواستیں لی جائیں گی۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری روز
اسلام آباد:گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری روز ہے، اس سال حج پر جانے کے خواہش مندوں کیلئے آخری موقع ہے اور پورٹل آج بند ہوجائے گا۔
وزات مذہبی امور کے مطابق رہ جانے والے حاجی آج رات بارہ بجے تک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، گزشتہ برس رہ جانے والے 22 ہزار 97 عازمین اب تک رجسٹریشن کراچکے ہیں، وزرات مذمبی امور نے سیلاب کے باعث رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کی تھی۔
ذرائع وزرات مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج آپریٹرز گزشتہ برس کے عازمین کو پہلے موقع دیں گے، باقی بچ جانے والے کوٹا پر کمپنی کو نئے عازمین کی بکنگ کی اجازت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ برس کے عازمین کسی اضافی اخراجات کے بغیر حج کرسکیں گے، منظمہ کمپنی کیلئے بھی عازمین کی تفصیلات اور رقوم منتقلی کا آج آخری روز، منظمہ کمپنی کو گزشتہ برس کے عازمین کی رقوم سعودی عرب منتقلی کا ثبوت دینا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق بینکنگ چینلز سے رقوم منتقلی کا ثبوت نہ دینے پر کمپنی کے خلاف کارروائی ہوگی، منظمہ کمپنیوں کا کوٹا منسوخ کرنے سمیت بھاری جرمانہ بھی کیا جاسکتا ہے، وزرات نے 12 کمپنیوں کو رقوم بینکنگ چینلز کے ذریعے نہ بھجنے پر نوٹس کیا تھا۔