" پہلے آئیے، پہلے پائیے " حج درخواستوں کی وصولی کل شروع ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق رجسٹرڈ افراد سے حج واجبات کی پہلی قسط 4 تا 9 اگست وصول کی جائے گی جبکہ نشستیں دستیاب ہونے کی صورت میں نئے عازمین 11 تا 16 اگست اپلائی کر سکیں گے، نشستیں مکمل ہوتے ہی حج واجبات کی وصولی روک دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2026ء کے لیے درخواستوں کی وصولی کل 4 اگست سے شروع ہو جائے گی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل کے ذریعے حج درخواستیں جمع کروانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے، حج درخواستیں " پہلے آئیے، پہلے پائیے " کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی۔ رجسٹرڈ افراد سے حج واجبات کی پہلی قسط 4 تا 9 اگست وصول کی جائے گی جبکہ نشستیں دستیاب ہونے کی صورت میں نئے عازمین 11 تا 16 اگست اپلائی کر سکیں گے، نشستیں مکمل ہوتے ہی حج واجبات کی وصولی روک دی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق حج 2026ء پیکیج ساڑھے 11 لاکھ تا ساڑھے 12 لاکھ روپے کے درمیان ہو گا، جس میں قربانی (دم شکر) شامل ہے، دوسری قسط یکم نومبر سے وصول کی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور نے دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم کر دی ہے، تاہم یکم مارچ 2014ء کے بعد پیدا ہونے والے بچے اپلائی نہیں کر سکتے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حج واجبات کی کی وصولی وصول کی جائے گی
پڑھیں:
قوم کو خوفزدہ کیا جا رہا ہے، 5 اگست کا احتجاج ملک گیر تحریک ہوگی، سلمان اکرم راجا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور معروف وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی آڑ میں منتخب عوامی نمائندوں کو دہشت زدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ایک ساتھی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ 2 سرکاری ملازمین کی شہادت کے مقدمے میں 10، 10 سال کی سزائیں سنائی گئیں۔
یہ بھی پڑھیے: حکومت کا پی ٹی آئی کے 5 اگست کے احتجاج پر ردعمل اس کے رویے سے مشروط ہوگا، وزیردفاع
سلمان راجا کا کہنا تھا کہ ہم پر ایک ہی الزام ہے کہ 9 مئی کی سازش کے لیے کسی میٹنگ میں شریک ہوئے، مگر حقیقت یہ ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سزائیں کسی مہذب جمہوری ملک میں نہیں دی جاتیں۔ پورا ملک اس وقت خوف کی فضا میں ہے، جو کسی ترقی یافتہ ریاست کی علامت نہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ تمام مقدمات 5 اگست کے ممکنہ ملک گیر احتجاج کے خوف سے قائم کیے جا رہے ہیں۔ یہ بھول ہے ان لوگوں کی کہ وہ ہمیں دبا سکیں گے۔ ہم بھاگنے والے نہیں، ہم آئین و قانون کی جنگ لڑ رہے ہیں، 5 اگست کا احتجاج ملک گیر تحریک ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان ہی پارٹی کے قائد ہیں، شاہ محمود کی سربراہی کی خبریں بے بنیاد ہیں: سلمان اکرم راجہ
انہوں نے کہا کہ ہم سزاؤں کے خلاف اپیل ضرور کریں گے مگر 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ اس کے باوجود ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
سلمان اکرم راجا نے انکشاف کیا کہ ان کی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے بات ہوئی ہے جنہوں نے بتایا کہ بعض مخصوص علاقوں میں داعش اور ٹی ٹی پی کے لوگ موجود ہیں اور بعض عام شہریوں کے گھروں میں جنگجو پناہ لیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ جہاں بھی آپریشن ہو، وہاں مقامی لوگوں کی رضامندی سے کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیے: 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزائیں، فواد چوہدری و دیگر بری
پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات پر بات کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم میرٹ پر ہونی چاہیے۔ ٹکٹ کسی پیسے والے کو نہیں بلکہ گراؤنڈ ورکر کو ملنا چاہیے۔ جو 6 نام سینیٹ کے لیے دیے گئے وہ سب بانی کی مرضی سے دیے گئے تھے۔ کل کے سینیٹ الیکشن میں جو امیدوار (مشعال یوسفزئی) سامنے آیا، وہ بھی بانی کا فیصلہ تھا۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم اپیل کرتے ہیں کہ سب سیاسی قوتیں بیٹھیں اور ملک کو مل کر آگے لے جائیں۔ ہم پنجاب کے مظلوموں، بے گھر افراد، بلوچستان کے عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
5 اگست احتجاج پی ٹی آئی تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ