بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
سویونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ملیں گے ، درخواستیں 20 اگست تک طلب
صوبے سے ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی توقع،محکمہ توانائی
سندھ حکومت نے عوام کو مہنگی بجلی سے نجات دلانے کیلئے بڑافیصلہ کرلیاہے۔100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے، جس کا مقصد غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینا ہے۔محکمہ توانائی سندھ کے مطابق اس اسکیم کیلئے درخواستیں20اگست2025 تک طلب کی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر صوبے بھر سے ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی توقع ہے، جس کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب صارفین کا انتخاب کیا جائے گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق اس منصوبے کا مقصد نہ صرف بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں سے عوام کو بچانا ہے بلکہ توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینا بھی ہے۔سندھ حکومت کے مطابق یہ اقدام بجلی کے بحران سے نمٹنے اور ماحول دوست توانائی کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد درخواست جمع کرائیں تاکہ اس سہولت سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
خصوصی افراد کو ڈرائیونگ کی تربیت اور لائسنس دینے کا فیصلہ
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی افراد کےلیے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ نے افتتاحی تقریب میں خصوصی افراد کو ڈرائیونگ لائسنس دینے کے اقدامات کرنے کی ہدایت دی تھی۔
اسی سلسلے میں آج NOWPDP ٹیم نے ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس یونس چانڈیو کے دفتر کلفٹن کا دورہ کیا، جہاں ٹیم کی ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس فہیم اور دیگر افسران سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر خصوصی افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا پر مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ تربیت اور ریٹروفٹڈ رکشوں کے ذریعے خصوصی افراد کو سہولت فراہم کی جائے گی۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس یونس چانڈیو نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور خصوصی افراد کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔
Ansa Awais Content Writer