سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات 16 اکتوبرکو ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔شیڈول کے مطابق امیدوار 27 ستمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے، 29 ستمبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی جبکہ 30 ستمبر کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔
(جاری ہے)
کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں یکم اکتوبر تک دائر کی جا سکیں گی جن پر فیصلے 3 اکتوبر تک سنائے جائیں گے، 4 اکتوبر کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اختیار رکھیں گے۔انتخابات کے روز 16 اکتوبر کو پولنگ صبح ساڑھے 8 بجے سے شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا اور پشاور بار کا عدالتوں میں موبائل سروس کی بحالی تک ہڑتال کا اعلان
کورٹ میں موبائل سنگلز کی بندش پر خیبرپختونخوا اور پشاور بار ایسوسی ایشن نے 18 ستمبر سے غیر معینہ مدت کیلیے ہڑتال کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں موبائل سگنلز کی بندش کے خلاف پشاور بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر خیبرپختونخوا بار کونسل کا 18 ستمبر سے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا۔
پشاور بار ایسوسی ایشن کے مطابق 18 ستمبر سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال ہوگا، کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں موبائل سگنلز کی بندش کے خلاف وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عدالتوں میں موبائل سگنلز بندش کی وجہ سے وکلاء اور سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے، جب تک موبائل سگنلز کا مسلہ حل نہیں ہوتا ہڑتال جاری رہے گا۔