ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 4 کا پہلا پلیئرز آکشن یکم اکتوبر کو ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 4 کا پہلا پلیئرز آکشن یکم اکتوبر کو ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز
دبئی : دبئی کے فور سیزنز ہوٹل جمیرا بیچ میں بدھ، یکم اکتوبر 2025 کو ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 سیزن 4 کا پہلا پلیئرز آکشن منعقد کیا جائے گا۔ یہ ایونٹ لیگ کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس میں تمام چھ فرنچائزز اپنی ٹیموں کو حتمی شکل دیں گی۔
اس سے قبل جولائی میں کھلاڑیوں کی ریٹینشن لسٹ جاری کی گئی تھی۔اہم نکات:فرنچائزز کو مجموعی طور پر 1.
جن میں 11 فل ممبر ممالک سے، 4 متحدہ عرب امارات سے، ایک کویت سے، ایک سعودی عرب سے اور 2 دیگر ایسوسی ایٹ ممالک سے ہوں گے۔آکشن کے بعد فرنچائزز کو مزید دو وائلڈ کارڈ سائننگ کی اجازت ہوگی۔ایک خاص سہولت کے تحت فرنچائزز اپنے ڈویلپمنٹ اسکواڈ یا سیزن 3 میں کھیلنے والے کسی یو اے ای کھلاڑی کے لیے رائٹ ٹو میچ آپشن استعمال کر سکیں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا: رانا ثنا کھیلوں میں سیاست گھسیٹنے والے بھارت کو دھچکا، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ورکنگ گروپ کا اعلان کردیا ایشیا ء کپ: سپر فور مرحلے میں پاکستان کا بھارت سے مقابلہ کب اور کہاں ہوگا؟ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر اسرائیلی ٹیم کی شرکت پر اسپین کا فیفا ورلڈ کپ 2026 کے بائیکاٹ کا عندیہ ایشیا کپ سے دستبرداری کی صورت میں پاکستان کو کتنا بڑا نقصان ہوسکتا تھا؟ صائم ایوب کی ایشیا کپ میں صفر پر آوٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک مکملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ورلڈ ا
پڑھیں:
پاکستان میں ربیع الثانی کا آغاز ممکنہ طور پر 24 ستمبر کو ہوگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ربیع الثانی 1447 ہجری کے نئے چاند سے متعلق فلکیاتی اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، نیا چاند 22 ستمبر 2025 کو رات 12 بج کر 54 منٹ پر (پاکستان معیاری وقت کے مطابق) پیدا ہونے کی توقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق سپارکو کےترجمان نے کہا ہے کہ 23 ستمبر 2025 کو سورج غروب ہونے کے وقت تک نئے چاند کی عمر تقریباً 41 گھنٹے اور 54 منٹ ہوگی، اس عمر کا چاند بآسانی دیکھا جاسکتا ہے بشرطیکہ موسم صاف ہو اور بادل یا گردوغبار کا کوئی اثر نہ ہو۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان فرق تقریباً 46 منٹ ہوگا جو چاند دیکھنے کے امکانات کو مزید بڑھا دیتا ہے۔ اس حساب سے پاکستان میں 23 ستمبر کی شام کو نئے چاند کی رویت کے قوی امکانات موجود ہیں، اگر چاند کی شہادتیں معتبر طور پر موصول ہو جاتی ہیں تو یکم ربیع الثانی 1447 ہجری کا آغاز 24 ستمبر 2025 بروز بدھ کو ہوگا۔
ترجمان نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ اسلامی مہینوں کے آغاز کے اعلان کا اختیار صرف رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے پاس ہے، کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی جانچ پڑتال کرتی ہے اور پھر باقاعدہ اعلان کرتی ہے۔ اس لیے فلکیاتی اعداد و شمار کو رہنمائی کے طور پر ضرور استعمال کیا جاتا ہے لیکن حتمی فیصلہ ہمیشہ کمیٹی کی جانب سے ہی جاری کیا جاتا ہے۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سائنسی بنیادوں پر کی گئی یہ پیش گوئی عوام کو پہلے سے آگاہ کرنے اور متعلقہ اداروں کو تیاری کا موقع فراہم کرنے کے لیے کی جاتی ہے۔ اس کے باوجود موسم کی تبدیلی یا مقامی حالات رویت کے امکانات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔