ربیع الثانی کا چاند دیکھنے سے متعلق سپارکو کی پیش گوئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الثانی 1447 ہجری کا نیا چاند 22 ستمبر 2025 کو رات 00:54 بجے (پاکستان معیاری وقت) پیدا ہونے کی امکان ہے۔23 ستمبر 2025 کو غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 41 گھنٹے اور 54 منٹ ہوگی۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان دورانیہ تقریباً 46 منٹ ہونے کی توقع ہے۔فلکیاتی اعداد و شمار کی بنیاد پر، 23 ستمبر 2025 کی شام کو موسم صاف ہونے کی صورت میں نئے چاند کی رویت کے بہت اچھے امکانات ہیں، اس طرح پہلی ربیع الثانی 1447 ہجری کا آغاز ممکنہ طور پر 24 ستمبر 2025 کو ہوگا۔اسلامی مہینے کے آغاز سے متعلق حتمی اعلان صرف رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی، جو ملک بھر سے موصول ہونے والی معتبر شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کی واحد مجاز اتھارٹی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حافظ آباد میں رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ٹریفک وارڈن کی جانب سے ریلوے پھاٹک کے قریب رکشہ ڈرائیور کا چالان کیا گیا جس پر ڈرائیور مشتعل ہوگیا اور اس نے اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ آئے روز کے بھاری جرمانوں سے تنگ ہوکر رکشے کو آگ لگائی ہے۔
دوسری جانب ڈی پی او کامران حمید کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد متعلقہ ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :