کراچی: جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحاد ٹاؤن میں یوم آزادی کے موقع پر ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 

اس موقع پرجامعہ کے احاطے میں پرچم کشائی کی گئی اور طلباء کی جانب سے وطن عزیر سے محبت کے اظہار میں تقاریر، ٹیبلوز، نعت اور قومی نغمے پیش کئے گئے۔ 

مقررین نے طلباء و نوجوان نسل کو تحریک پاکستان کے مختلف واقعات سنائے اور قربانیوں کی لازوال داستانوں سے آگاہ کرتے ہوئے نہ صرف مادر وطن کی محبت، ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی بلکہ ان کو آزادی جیسی عظیم نعمت کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

 

یوم آزادی کے پروگرام میں شرکت پر طلباء و ننھی طالبات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور زندگی کے ہر میدان میں پاکستان زندہ باد کی آواز بنیں گے، 

مقررین نے کہا کہ پاکستان بنانے میں علماءکا بنیادی کردار تھا، پاکستان کو مضبوط بنانے میں بھی علماءکرام و اہل مدارس اہم کردارادا کرینگے، نئی نسل کو اکابر علماءکرام کی قربانیوں سے آگاہ کرنے اور آزادی کی اہمیت سے آشنا رکھنے کےلئے یوم آزادی کو ملی جوش و جذبے سے منانا ناگزیر ہے۔ 

 

انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر ہم سب دل میں یہ عہد کریں کہ آباءواجداد کی اس وراثت کی حفاظت کرینگے اور اس ملک کو آزادی دلانے والے جانثاروں کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرینگے اور ملک سے اپنی محبت کو صرف نعروں اور جملوں سے نہیں بلکہ اپنے کردار و عمل سے ثابت کرینگے،

اس موقع پر ملکی ترقی، سلامتی، یکجہتی، امن ،خوشحالی کےلئے اور پاک فوج،پاکستان رینجرز، سندھ پولیس سمیت سیکیورٹی اداروں کے جوانوں کی حفاظت اور شہدائے وطن کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

تقریب میں ڈائریکٹر فشری معروف کاروباری شخصیت پرویز احمددودا، بلدیہ ٹاؤن وائس چیئرمین عجب خان سواتی، جے یو آئی ضلع جنوبی کے امیر شیخ الحدیث مولانا نورالحق، جے یو آئی کے مرکزی رہنما مفتی شاہ فیصل برکی، سنئیر صحافی منیر احمد شاہ، لیبر کونسلر اظہر الدین کھوسو، جنرل کونسلر عبدالرﺅف کھوسو اور جامعہ کے اساتذہ و طلبا سمیت اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

’پاکستان نے آزادی کشمیرکےلیےاپناوجود داؤ پرلگایا‘،خواجہ آصف کی آزادکشمیرکےعوام سےپرامن رہنےکی اپیل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر کے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے حضرات سے درخواست ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی تین نسلوں کی جدوجہد پرغور کریں، جو آپ کو میسر ہے اسکا عشر عشیر کا بھی وہ تصور نہیں کر سکتے، وہ کشمیر کی آزادی کی تاریخ اپنے خون سے لکھ رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اس جدوجہد میں ایک نسل جیلوں میں جوانی سے بڑھاپے میں پہنچ گئی، پھانسی چڑھ گئے سینے پہ گولیاں کھائیں پاکستان سے محبت کی ہر روز قیمت ادا کرتے ہیں، کشمیر کی جنگوں میں شہید ہونے والے فوجیوں میں پنجابی، پختون، بلوچ، سندھی گلگتی اور بلتی شامل ہیں، پاکستان نے اپنا وجود کشمیر کی آزادی کے لئے داؤ پر لگایا ہے اور لگائیں گے، یہ ہمارے ایمان کا جزو ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میرے انتخابی حلقے سیالکوٹ میں کشمیری مہاجرین کی کثیر تعداد ہے، اکتوبر 1947میں جموں سیالکوٹ کا بارڈر کراس کرتے ایک لاکھ کشمیری مسلمان شہید ہوئے، ہزاروں عورتوں کی عصمت لٹی ،ہزاروں اغوا ہو گئیں، بجوات ،حاجی پورہ اور  پکا گڑھا کیمپ کے ہر گھر میں پاکستان کے ساتھ محبت کی قیمت جانوں سے چکانے والے رہتے ہیں۔

آزاد کشمیر میں جو اسوقت حضرات احتجاج کر رہے ھیں۔ اسکے فائدہ یانقصان ،درست یا غلط
کی بحث میں جاۓ بغیر صرف ان احتجاجی حضرات سے درخواست ھے کہمقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی تین نسلوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی داستان پہ غور کریں۔ جو آپکو میسر ھے اسکا عشر عشیر کا بھی وہ تصور نہیں کر سکتے۔…

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 1, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • ماتلی: اسسٹنٹ کمشنر کے تبادلے پر شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد
  • شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا ٹیلی فونک رابطہ، سعودی معاہدے بارے آگاہ کیا
  • فلسطین تنازع کے حل اور غزہ میں امن کیلئے پاکستان مؤثر کردار ادا کر رہا ہے، عمران گورایہ
  • حماس کے بیان سے یو این چیف کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، یو این ترجمان
  • امریکی معاہدے کو بے نقاب نہ کرنا اسلام کی توہین ہے، علامہ ریاض نجفی
  • وزیراعظم سے حافظ نعیم کا ٹیلی فونک رابطہ، مشتاق احمد خان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ
  • آزاد کشمیرمیں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پرغورکریں، وزیردفاع
  • ’پاکستان نے آزادی کشمیرکےلیےاپناوجود داؤ پرلگایا‘،خواجہ آصف کی آزادکشمیرکےعوام سےپرامن رہنےکی اپیل
  • مقبوضہ کشمیر میں صحافی مسلسل پر خطر ماحول میں کام کرنے پر مجبور ہیں، آر ایس ایف
  • نظام عدلیہ میں ڈیجیٹل تبدیلی کا فروغ، مفاہمتی یاداشات پر دستخط