صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کی صورتحال پراسلامی ممالک کے سربراہان سے آج ملاقات کر یں گے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کی صورتحال پر منتخب اسلامی ممالک کے سربراہان سے آج ملاقات کر یں گے اس اجلاس میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بھی شر یک ہونگے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن پر ہونے والا یہ اجلاس قطر اور امریکہ کی میزبانی میں ہو رہا ہے .
(جاری ہے)
وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکرٹری کیرلین لیویٹ کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ صدر ٹرمپ اس ملاقات میں غزہ میں جنگ بند ہونے کے مجوزہ منصوبہ پیش کریں گے ترجمان نے بتایا کہ ٹرمپ اس ملاقات سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کریں گے.
بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں امریکہ کی تا ریخی کامیابیوں کا ذکر کریں گے اور بتائیں گے آٹھ ماہ کے دوران انہوں نے دنیا میں سات جنگوں کو رکوایا ہے وائٹ ہاﺅس کے مطابق صدر ٹرمپ نیویارک میں عشائیے کی میزبانی کریں گے جس میں سو سے زیادہ عالمی رہنما شرکت کریں گے. امریکہ کے مغربی اتحادی ممالک کے جانب فلسطین کو یاست تسلیم کرنے کے معاملے پر کیرلین لیویٹ کا کہنا تھا کہ امریکہ صدر کہہ چکے ہیں کہ وہ اس سے متفق نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ اس سے اقدام جنگ ختم نہیں ہو گی اور نہ ہی مغوی رہا ہوں گے بلکہ یہ حماس کو نوازنے کے مترادف ہے . دوسری جانب وزیراعظم ہاﺅس اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ منتخب اسلامی راہنماﺅں کی ملاقات میں شرکت کریں گے تاکہ علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اس ملاقات کا ایجنڈا تو واضح نہیں ہے کہ لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قطر پر اسرائیل کے حملے کے بعد عرب ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے اور وہ ممکنہ طور پر امریکی صدر سے اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دباﺅبڑھانے کا اصرار کریں گے.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے امریکی صدر کے مطابق کریں گے
پڑھیں:
شامی صدر احمد الشرعہ کا برازیل میں ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دمشق: شامی صدر احمد الشرعہ برازیل کے شہر بیلم میں ہونے والے اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی سربراہی اجلاس (COP30) میں شرکت کریں گے، یہ پہلا موقع ہے کہ کسی شامی صدر نے 1995 سے جاری اقوامِ متحدہ کے کلائمیٹ کانفرنس سلسلے میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔
صدر مملکت کے میڈیا دفتر کے مطابق احمد الشرعہ 6 اور 7 نومبر کو برازیل کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ بیلم میں منعقد ہونے والے عالمی ماحولیاتی اجلاس میں شریک ہوں گے، اس اجلاس میں دنیا بھر کے درجنوں ممالک کے سربراہان اور عالمی رہنما شرکت کر رہے ہیں تاکہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر غور کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق صدر الشرعہ بیلم میں اپنے خطاب کے دوران شام کی جانب سے ماحولیاتی بحالی، قابلِ تجدید توانائی اور جنگ زدہ علاقوں میں ماحول دوست اقدامات پر بات کریں گے۔
اجلاس کے اختتام کے بعد شامی صدر کے امریکا روانہ ہونے کا بھی امکان ہے، جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی سیاسی صورتحال، دہشت گردی کے خاتمے، اور شام کی تعمیرِ نو سے متعلق امور پر گفتگو متوقع ہے۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب شام عالمی سطح پر سفارتی تعلقات کی بحالی کے عمل میں مصروف ہے اور ماحولیاتی تعاون کے ذریعے اپنی پالیسی کو ایک مثبت سمت میں پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔