قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وہاں وہ اطمینان سے ہر طرح کی لذیذ چیزیں طلب کریں گے۔ وہاں موت کا مزہ وہ کبھی نہ چکھیں گے، بس دنیا میں جو موت آ چکی سو آ چکی اور اللہ اپنے فضل سے، ان کو جہنم کے عذاب سے بچا دے گا یہی بڑی کامیابی ہے۔ اے نبیؐ، ہم نے اِس کتاب کو تمہاری زبان میں سہل بنا دیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت حاصل کریں۔ اب تم بھی انتظار کرو، یہ بھی منتظر ہیں۔(سورۃ الدخان:55تا59)
سیدنا عبدا للہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو اللہ کا واسطہ دے کر پناہ مانگے، اس کو پناہ دے دو، جو اللہ کے نام پر تم سے سوال کرے، اس کو دے دو، جو تمہیں دعوت دے، اس کی دعوت قبول کرو اور جو تم سے کوئی نیکی کرے، اس کو اس کا بدلہ دو، اگر بدلہ دینے کے لیے تمہارے پاس کچھ نہ ہو تو اس کے لیے اتنی دعا کرو کہ تمہیں اندازہ ہو جائے کہ تم نے گویا بدلہ دے دیا ہے۔(مسند احمد)
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خاتون نے شادی کا جھانسہ دے کر میرے کروڑوں روپے ٹھگ لیے، سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیرپور (نمائندہ جسارت) خیرپور کے علاقے منشی محلے کا رہائشی نوجوان سیف اللہ شیخ ولد کلیم اللہ شیخ نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سائدہ گوٹھ کی رہائشی خاتون آرم زوجہ بابو بڑدی نے اپنی رشتہ دار رابعہ بڑدی سے شادی کرنے کے بہانے کروڑوں روپے میرے سے ٹھگ لئے ہیں خاتون نے مختلف وقتوں پر سامان اور نقدی رقم لی اسکے ثبوت میرے پاس موجود ہیں یہ خاتون اس سے قبل بھی کئی نوجوانوں سے جعلی سازی کے ذریعے پیسے لے چکی ہے اور اس خاتون کا جرائم پیشہ عناصروں سے رابطے ہیں جو مجھے قتل کرنے کی دھکمیاں دے رہے ہیں انھوں نے ایس ایس پی خیرپور سے سامان اور پیسے واپس کروانے اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔