data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

میرپورخاص،اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250922-11-7
میرپورخاص (نمائندہ جسارت ) اسلامی جمعیت طلبہ میرپورخاص کی جانب سے سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی ۔کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے حافظ خالق نے سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور طلبہ کو نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں کا عملی حصہ بنانے کی تلقین کی، اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ میرپور خاص، برادر حافظ عبدالرحیم خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو سیرت النبی سے رہنمائی حاصل کر کے معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ محمدﷺ سے ہماری محبت ایمان کا لازمی جزو ہے اور ان کی حیات طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔

متعلقہ مضامین