وزیراعظم کی ملاقات ‘ پاکستان ہماری ریڈ لائن ‘ کسی کو میلی آنکھ سے دیھنے نہیں دینگے : نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
لاہور(آئی این پی )مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، پاکستان کی طرف کسی کو بھی میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔انہوں نے یہ بات وزیر اعظم شہباز شریف سے جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات کے دوران کہی۔ وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے لئے ان کی رہائشگاہ جاتی امرا پہنچے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں کے درمیان ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس دوران نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی طرف کسی کو بھی میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دے گے، پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، قوم کے بیٹے اپنی جانوں کی پرواہ کیئے بغیر پاک وطن کی حفاظت کررہے ہیں۔شہبازشریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم 4 روزہ نجی دورہ مکمل کر کے برطانیہ سے پاکستان واپس پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ نجی دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ سے واپس پاکستان پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم برطانیہ سے نجی دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد کے بجائے لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔
شہباز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ پہنچے اور پھر وہاں سے اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔
وزیراعظم چار روزہ دورے پر برطانیہ گئے تھے جہاں اُن کا طبی معائنہ بھی ہوا۔