data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیراعلیٰ مریم نواز کی سپارکو کو مبارکباد، پاکستان کے خلائی پروگرام پر خوشی کا اظہار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے نئے خلائی مشن کی کامیاب لانچنگ پرسپارکو (پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیرک ریسرچ کمیشن) کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور اس اہم سنگِ میل پرخوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کا خلائی پروگرام اب جدید ٹیکنالوجی اور ایپلی کیشنز کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، جو کہ نہ صرف ملکی ترقی بلکہ قدرتی آفات سے نمٹنے، ماحولیات کی نگرانی اور زراعت کے شعبے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور تحقیق کاروں کی محنت، لگن اور اعلیٰ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو سائنسی میدان میں آگے بڑھنے اور خلائی تحقیق جیسے جدید شعبوں میں مہارت حاصل کرنے کے مواقع دینے کی ضرورت ہے، تاکہ پاکستان عالمی سطح پر ایک خودمختار اور جدید سائنسی قوت کے طور پر ابھر سکے۔
مریم نواز نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر مزید سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کے خلائی مشن کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ مستقبل میں دیگر سیٹلائٹس، مواصلاتی نظام اور زمین کی نگرانی سے متعلق ٹیکنالوجیز کو ترقی دی جا سکے۔

متعلقہ مضامین