امریکی صدر آئندہ ہفتے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کرینگے: وائٹ ہاؤس
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
واشنگٹن (ویب ڈیسک)وائٹ ہاؤس ترجمان نے بتایا کہ امریکی صدر آئندہ ہفتے جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس ترجمان کیرولین لیوٹ پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکی صدر ٹرمپ اگلے ہفتے جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے۔کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ٹرمپ جنوبی کوریا میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
وائٹ ہاؤس ترجمان نے بتایا کہ ٹرمپ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے اجلاس کے بعد چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔دورے کے حوالے سے کیرولین لیوٹ نے کہا کہ امریکی صدر آج ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ آسیان اجلاس میں شرکت کریں گے۔ترجمان وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کو دورے کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملائیشیا کے بعد جاپان اور جنوبی کوریا بھی جائیں گے۔کیرولین لیوٹ نے مزید بتایا کہ امریکی صدر منگل کے روز جاپان کی نو منتخب وزیرِاعظم سے ملاقات کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
راو دلشاد: محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے دورے کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ سے گلگت بلتستان روانہ ہوئے۔ اس موقع پر خواجہ محمد آصف اور رانا ثناء اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
دورے کے دوران نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف عوامی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات