دشمن کی کسی بھی جارحیت کیخلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے: ترجمان پاک فوج
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
مردان: ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہےکہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مردان کی مختلف یونیورسٹیز اور مدارس کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ نشست کی جس میں عبدالولی خان یونیورسٹی، ویمنز یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، مدارس کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔
اس دوران معرکہ حق اور حالیہ پاک افغان کشیدگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشتگردی اورخوارج کے خلاف موثر اقدامات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔
اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ نے غازیان اور شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے حصول کیلئے خیبر پختونخوا کے نوجوان پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
ایران، چین اور سعودی عرب نے فلسطین، لبنان اور شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت بند کرنے کا مطالبہ کر دیا
ایران، چین اور سعودی عرب نے تہران میں منعقد ہونے والی ایک مشترکہ نشست میں فلسطین، لبنان اور شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری اور ملکی سالمیت کی خلاف ورزی اور جارحیت کی مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ بیجنگ معاہدے کی پیروی کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران، سعودی عرب اور عوامی جمہوریہ چین کی سہ فریقی کمیٹی کا تیسرا اجلاس 18 دسمبر 2025ء کے دن تہران میں منعقد ہوا جس کی صدارت مجید تخت روانچی، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے نائب پولیٹیکل سکریٹری نے کی۔ اس مشترکہ نشست میں سعودی عرب کے وفد کی سربراہی سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید الخراجی نے کی جبکہ چینی وفد کی سربراہی عوامی جمہوریہ چین کے نائب وزیر خارجہ میاو دیو کر رہے تھے۔ ایرانی اور سعودی عہدیداران نے بیجنگ معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد کرنے اور اقوام متحدہ کے چارٹر، اسلامی تعاون تنظیم کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون بشمول خودمختاری، علاقائی سالمیت، آزادی اور فریقین کی سلامتی کے احترام کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان ہمسایہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی مسلسل کوششوں پر زور دیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب نے عوامی جمہوریہ چین کے مثبت کردار اور بیجنگ معاہدے کے نفاذ میں اس ملک کی حمایت اور پیروی کی اہمیت کا بھی خیرمقدم کیا۔ عوامی جمہوریہ چین نے اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کی جانب سے مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت اور حوصلہ افزائی جاری رکھنے کے لیے اپنی تیاری پر زور دیا۔
تینوں ممالک نے ایران سعودیہ تعلقات میں مسلسل پیشرفت اور دونوں ممالک کے درمیان تمام سطحوں اور شعبوں میں براہ راست رابطے کے موجودہ مواقع کا خیرمقدم بھی کیا اور دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان ان باہمی رابطوں اور ملاقاتوں کو خاص طور پر خطے میں موجودہ اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کی روشنی میں اہم قرار دیا جو اس کی سلامتی اور دنیا کے لیے خطرہ تصور کی جاتی ہے۔ تینوں ممالک نے اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی خدمات کی پیشرفت کا بھی خیرمقدم کیا جن کے ذریعے سال 2025ء میں 85 ہزار سے زائد ایرانی عازمین حج اور 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد ایرانیوں کو عمرہ کے لیے آسان اور محفوظ سفر کی راہ ہموار کی گئی۔ اس مشترکہ نشست میں شریک ممالک نے تحقیق، تعلیم، میڈیا، ثقافت اور مطالعات کے شعبوں میں ایران اور سعودی عرب کے مراکز اور افراد کے درمیان بات چیت کی پیشرفت کا بھی خیر مقدم کیا اور وفود کے تبادلے اور مذکورہ شعبوں سے متعلق پروگرامز میں فریقین کی شرکت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تینوں ممالک مختلف شعبوں بشمول مختلف اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں آپس میں تعاون کو فروغ دینے کے خواہشمند ہیں۔ تینوں ممالک نے سلامتی، استحکام، امن اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے مقصد سے خطے کے ممالک کے درمیان بات چیت اور تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
تہران میں منعقد ہونے والی مشترکہ نشست میں اسلامی جمہوریہ ایران، سعودی عرب اور چین نے فلسطین، لبنان اور شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری اور ملکی سالمیت کی خلاف ورزی اور جارحیت کی مذمت کی۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے بھی مذکورہ جارحیت کے وقت سعودی عرب اور عوامی جمہوریہ چین کے واضح موقف کو سراہا۔ تینوں ممالک نے یمن میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اصولوں اور اقوام متحدہ کی سرپرستی میں جامع سیاسی حل کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔