ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ معاشی تعان آگے بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنی ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں مقیم پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے عرب اسلامی ممالک کے سربراہان کی ملاقات حوصلہ افزا رہی اور اس سے غزہ میں جاری ظلم و جبر کا سلسلہ ختم ہوسکتا ہے، اقوام متحدہ میں فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حق میں بھرپور آواز اٹھائی۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں معرکہ حق میں بھارت کو شکست دینے اور پاکستان کے پانی کے حق پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تباہ کن سیلاب کے بعد تباہی کا جائزہ لیا جارہا ہے اور انشااللہ ہم اس سے نمٹ لیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوئی اور مختلف شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی، صدر ٹرمپ نے یقین دلایا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ معاشی تعاون میں تیزی سے آگے بڑھیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا پاکستان ٹرمپ غزہ وزیراعظم شہباز شریف.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا پاکستان وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔