دہشتگردوں کیخلاف موثراقدامات ‘ کیے ہر جارحیت کیخلاد سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے : ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
راولپنڈی(آئی این پی )ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور خوارج کے خلاف موثر اقدامات کیے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مردان کی مختلف جامعات اور مدارس کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست میں تبادلہ خیال کیا، اس نشست میں عبد الولی خان یونیورسٹی،وومن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور مدارس کے طلبہ اور اساتذہ شریک ہوئے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے معرکہ حق، حالیہ پاک افغان کشیدگی اور سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور خوارج کے خلاف موثر اقدامات کیے ہیں، دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے غازیان اور شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔اساتذہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے ہمارے پاک افواج کے بارے میں بہت سے ابہام دور ہو گئے، قوم امن کی کاوشوں اور ملک کی ترقی میں پاک فوج کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔طلبہ نے کہا کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے حصول کیلئے خیبر پی کے کے نوجوان پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہمیں اس بات کی آگاہی ملی کہ کس طرح ملک دشمن عناصر ہمارے ملک اور افواج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
طالبہ کی 4 اساتذہ کیخلاف ہراسانی کی شکایت پر انکوائری رپورٹ مسترد
فوٹو: فائلصوبائی محتسب نے پی ایچ ڈی طالبہ کی 4 اساتذہ کے خلاف ہراسانی کی شکایت پر انکوائری رپورٹ مسترد کردی۔
سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی (ایس ایم آئی یو) کو 5 دن میں شفاف اور غیر جانبدار نئی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا اور کہا کہ فیصلے پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی ہو گی۔
جسٹس (ر) شاہنواز طارق نے ریمارکس دیے کہ یونیورسٹی کی انکوائری کمیٹی نے 3 اساتذہ کے نام خارج کر کے ایک ملزم کے خلاف کارروائی کی، کمیٹی کو کسی ملزم کو کارروائی سے خارج کرنے کا اختیار نہیں ۔
قانون کے مطابق انکوائری کمیٹی میں ایک خاتون رکن کے ساتھ کم از کم 3 ارکان ہونے چاہئیں، نئی کمیٹی شکایت کنندہ طالبہ اورملزمان کےتحریری بیان ریکارڈ کرے گی۔