جاپان : طلبہ میں خودکشیاں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی حکومت نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال 13 سے 29 برس کی عمر تک کے نو عمر افراد میں خودکشیوں کی شرح بلند رہی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کے نوجوانوں میں خودکشیوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں خودکشیوں کی روک تھام سے متعلق سالانہ اقدامات کی منظوری دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جاپان میں 20ہزار 320 افراد نے اپنی جانیں لیں۔ یہ تعداد ایک سال قبل کے مقابلے میں 1517 کم تھی اور 1978 ء میں اعداد و شمار کا ریکارڈ رکھے جانے کے بعد سے یہ دوسری کم ترین سطح ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 15 سے 29 سال کے افراد میں خودکشیوں کی تعداد بدستور بلند رہی ہے اور 2020 ء میں کورونا وائرس کے بعد سے یہ تعداد 3ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ گزشتہ سال ابتدائی اسکول کے 15، جونیئر ہائی اسکول کے 163 اور ہائی اسکول کے 351 طلبہ نے خودکشی کی۔ مجموعی تعداد 529 بنتی ہے، جو 1980 ء کے اعداد شمار کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں خودکشیوں کی
پڑھیں:
امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کی جانب سے ونٹر ایڈ پروجیکٹ کے تحت کراچی کے ضرورت مند افراد کو امدادی چیک کے ساتھ ونٹر کٹس دی گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">