چنگ چی رکشوں پر پابندی ‘ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے جواب جمع کروادیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںشہر کے مرکزی شاہراہوں پر چنگیچی رکشوں پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ,ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ صغیر احمد عباسی نے جواب جمع کروا دیا۔سندھ ہائیکورٹ میںشہر کے مرکزی شاہراہوں پر رکشوں پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں سرکاری وکیل کی جانب سے جواب جمع کرواتے ہوئے کہا گیا کہ اس طرح کی درخواست بار بار دائر کی جارہی ہے جبکہ عدالت درخواست کو مسترد کر چکی ہے، کمشنر کراچی نے بھی رکشوں کی اوور لوڈنگ پر پابندی عائد کر رکھی ہے، درخواست فوری سماعت کے لیے فی الحال قابل نہیں ہے، پابندی پوری طرح سے قانونی ہے سندھ موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت لگائی گئی ہے، شہر میں ضرورت کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ موجود ہے جس میں بسیں، منی بسیں ، بی آر ٹی اور دیگر شامل ہیں، اس طرح کے رکشے کراچی میں ٹریفک کی روانی کو بری طرح متاثر کررہے ہیں، پولیس کی کارروائیاں قانون کے مطابق جاری ہیں ناکہ گھریلو مسائل کی وجہ سے، ان غیر قانونی رکشوں کے پاس کسی قسم کا اجازت نامہ بھی موجود نہیں ہے، ٹریفک پولیس نے شہر میں ٹریفک کی بہتری کے لیے مین گیارہ راستوں پر چنگچی رکشوں پر پابندی لگائی تھی، شہر میں ہزاروں کی تعداد میں رکشوں دوڑ رہے ہیں اور انکے پاس دستاویزات بھی نہیں ہوتے، سرکاری وکیل کی جانب سے صوبائی ٹرانسپورٹ سیکرٹری اور دیگر کی جانب سے جمع کروایا گیا ہے،درخواست گزار کاکہنا ہے کہ پابندی سے چنگچی رکشہ چلانے والے غریب شہری متاثر ہورہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رکشوں پر پابندی
پڑھیں:
کراچی،سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ سے قطر کے قونصل جنرل نایف شاہین آر ایم السلیطی ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251209-08-28