پاک فوج نے باجوڑ اور دیر میں نئے پُل کی تنصیب پرکام شروع کر دیا ، کور آف انجینئرز کے دستے دن رات کام کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
باجوڑ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج نے باجوڑ اور دیر کو ملانے والے انتہائی اہم پُل کے سیلاب میں بہہ جانے کے بعد نئے پُل کی تنصیب کے لیے کام شروع کر دیا ۔
پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے ضروری سازو سامان سے لیس ہو کے باجوڑ روانہ ہو گئے ۔نئے پل کی تنصیب کا کام چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے دن رات کام کریں گے-پاک فوج کی جانب سے نیا پل بنانے کے بعد باجوڑ اور دیر کا منقطع رابطہ فوراً بحال ہو جائے گا۔
آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ ، میجر جنرل راؤ عمران سرتاج کا بونیر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
دوسری جانب بونیر، پیشونائی (پیربابا) میں پاک فوج کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ریسکیو آپریشنز کیساتھ ساتھ پاک آرمی کی طرف سے میڈیکل سہولیات مہیا کی جارہی ہیں ۔
مقامی رضا کار اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشنز کے ساتھ متاثرہ افراد کو راشن بھی مہیا کررہی ہے ۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاک فوج کی
پڑھیں:
امدادی کارروائیوں کیلئے پاک فوج کے مزید دستے بونیر پہنچ گئے
فوٹو: پی ٹی ویپاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، پاک فوج کے مزید دستے بونیر پہنچ گئے۔
فوج کی کور آف انجینئرز کے اسپیشل آلات کے ذریعے کیچڑ کے نیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر بونیر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی مدد سے سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے، تمام متاثرہ افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی تک آپریشن جاری رہے گا۔
خیبر پختونخوا میں بارش، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، صوبے بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 328 ہوگئی ہے، ملک بھر میں 48 گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث حادثات میں 344 افراد جاں بحق ہوئے۔