بھارت اب دنیا میں تنہائی کا شکار ہے: اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اب دنیا میں تنہائی کا شکار ہے، پہلگام واقعے کے بعد ہم نے پلواما کی طرح بھارت کا بیانیہ کامیاب نہیں ہونے دیا، واقعے کے چند دن بعد ہی وزیراعظم شہباز شریف نے تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔
کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے عجیب حرکت کی، بھارت پر واضح کردیا تھا کہ پاکستان کا پانی روکنا اقدامِ جنگ تصور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نہ پاکستان کا پانی روک سکتا ہے اور نہ رخ موڑ سکتا ہے، بھارت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ہم نے بھرپور جواب دیا، سندھ طاس معاہدے کے معاملے پر ہم نے جواباً بھارتی ایئر لائنز کے لیے حدود بند کیں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک فضائیہ کے بہادر پائلٹس نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے، مار گرائے جانے والے طیاروں میں سے 4 رفال طیارے تھے، بھارت نے جان بوجھ کر اپنے دو میزائل سکھ آبادی میں گرائے، بھارتی بیانیے کو عالمی سطح پر پذیرائی نہیں ملی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں بھارت کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ ہوا، صبح سوا 8 بجے امریکی وزیر خارجہ نے فون پر کہا بھارت جنگ بندی چاہتا ہے، عسکری سطح پر جنگ بندی برقرار ہے، لگتا ہے بھارت کی سیاسی قیادت کو شکست ہضم نہیں ہو رہی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ کابل جا کر چائے پینے اور دہشتگردوں کے لیے سرحد کھولنے سے پاکستان کا بہت نقصان ہوا، ہم روایتی نہیں اقتصادی سفارت کاری پر عمل پیرا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم ہر پاکستانی ملک کا سفیر ہے، پاکستان نے مشکل معاشی حالات میں ٹیک آف کیا، 2016 میں پاکستان کی شرح نمو 3.
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے کہا کہ
پڑھیں:
ہم دشمن کو چھپ کر نہیں، للکار کر مارتے ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
—فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آرچیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کا نہیں بھارت کا وتیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کر نہیں، للکار کر مارتے ہیں۔
اسلام آباد میں قومی علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ریاستِ طیبہ اور ریاست پاکستان کا آپس میں ایک گہرا تعلق ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ اللّٰہ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظینِ حرمین کا شرف پاکستان کو عطاء کیا، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ تاریخی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے پاکستان کے عوام کی غیر متزلزل حمایت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
فیلڈ مارشل کا کہنا ہے کہ جس قوم نے علم اور قلم کو چھوڑا، انتشار اور فساد نے وہاں جگہ لی، عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں، محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے۔
چیف آف ڈیفنس فورسز کا کہنا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کا نہیں بھارت کا وتیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، معرکۂ حق میں اللّٰہ کی نصرت سے کامیابی ملی۔
ان کا کہنا ہے کہ اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم نہیں دے سکتا، علماء قوم کو متحد رکھیں اور قوم کی نظر میں وسعت پیدا کریں، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔