پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری دن (جمعہ کو) بازارِ حصص میں 454 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 34 ہزار 236 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور 669 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 34 ہزار 452 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
واضح رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کا آغاز بھی شان دار تیزی کے ساتھ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں انڈیکس نے نئی تاریخی سطح کا ریکارد رقم کیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پوائنٹس کی کے ساتھ
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز