پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس ریکارڈ سطح پر، ڈالر سستا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس ریکارڈ سطح پر، ڈالر سستا ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ 100 انڈیکس میں 560 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 34 ہزار 300 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
ماہرین معیشت کے مطابق حکومتی اقتصادی پالیسیوں اور سرمایہ کاروں کے مثبت رجحان کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
کاروباری حلقوں نے اسٹاک مارکیٹ کی اس کارکردگی کو معیشت کے لیے مثبت اشارہ قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ دنوں میں بھی مارکیٹ میں بہتری کا سلسلہ جاری رہے گا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل بہتری سے نہ صرف سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 31 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر 284 روپے 25 پیسے پر آ گیا۔
ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی سے درآمدی اخراجات میں کمی اور مہنگائی پر دباؤ کم ہونے کی امید ہے، جو معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسانحہ سرہ ڈاکئی، باپ کا جنازہ اٹھانے جا رہے تھے، بیٹے خود کفن میں لپٹے پہنچ گئے سانحہ سرہ ڈاکئی، باپ کا جنازہ اٹھانے جا رہے تھے، بیٹے خود کفن میں لپٹے پہنچ گئے صدر، وزیراعظم کی مسافروں کے قتل کی مذمت، فتنہ الہندوستان کے خاتمے کا عزم پشاور کی عدالت کا پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو اسفند یار ولی کو 10لاکھ ہرجانہ دینے کا حکم قومی ایئر لائن کی نجکاری کیلئے 4 سرمایہ کار کمپنیاں اہل قرار افغان طالبان نے عالمی فوجداری عدالت کے سپریم لیڈر کی گرفتاری وارنٹ کو مسترد کر دیا حج 2026: عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا کل آخری روزCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں
پڑھیں:
گورنر سندھ کی چینی سرمایہ کاروں کو کراچی میں صنعتیں قائم کرنے کی دعوت
کامران ٹیسوری نے چین کے شہر شینزو (Xuzhou) میں وہاں کے میئر اور پاکستانی سفارت کار اکنامک منسٹر کے ہمراہ ’بدر انرجی‘ کے جدید صنعتی منصوبے کا افتتاح کیا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چین کے شہر شینزو (Xuzhou) میں وہاں کے میئر اور پاکستانی سفارت کار اکنامک منسٹر کے ہمراہ ’بدر انرجی‘ کے جدید صنعتی منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستانی صنعتکار بھی شریک تھے۔ گورنر سندھ نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان، خصوصاً کراچی کے انڈسٹریل زونز میں صنعتیں قائم کرنے اور سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ افتتاح کے بعد گورنر سندھ نے فیکٹری کے پلانٹس اور لیتھیم بیٹریوں کی تیاری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ صنعتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی شراکت داری نہ صرف معیشت بلکہ پاور سیکٹر کیلئے بھی سودمند ثابت ہوگی، لیتھیم بیٹریز پاکستان میں بجلی کے بحران کے حل میں اہم کردار ادا کریں گی۔ بدر گروپ کے چیئرمین نے اس موقع پر بتایا کہ 10 گیگاواٹ سے زائد توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت جدید انرجی اسٹوریج کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو خطے میں پائیدار توانائی کے فروغ کی جانب بڑا قدم ہے۔