بھارتی معیشت کو بڑاجھٹکا،امریکا کیساتھ تجارت پر 10فیصد ٹیرف عائد ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سمیت برکس ممالک پر سخت تجارتی مؤقف اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان ممالک کے ساتھ امریکی تجارت پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا، جس سے بھارتی معیشت کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
امریکی صدر نے واضح کیا کہ ٹیرف کے معاملے میں بھارت کو کوئی رعایت یا استثنیٰ نہیں دیا جائے گا۔ بھارت بھی برکس کا رکن ہے، اس لیے وہ بھی 10 فیصد ٹیرف کے دائرے میں آئے گا۔
صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ برکس کا قیام امریکا کو معاشی نقصان پہنچانے اور ڈالر کو کمزور کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ڈالر کو چیلنج کرے گا تو امریکا اسے ہرگز اجازت نہیں دے گا۔
بین الاقوامی مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکی اقدام کے بعد بھارت کو نہ صرف معاشی سطح پر بلکہ سفارتی میدان میں بھی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
امریکا نے پاک بھارت جنگ بندی میں ٹرمپ کا کردار نہ ہونے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار دیدیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار سے انکار کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بعض بیانات خود ہی اپنی حقیقت ظاہر کر دیتے ہیں، اور جدید دور میں سچ جاننے کے لیے کسی ایک تبصرے پر انحصار نہیں کیا جاتا۔ ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ بعض آراء غلط ہوتی ہیں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس مسئلے کو کافی واضح کر دیا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی پاک بھارت مذاکرات میں شامل تھے اور ان کا کردار تسلیم کیا جانا چاہیے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارتی حکومت مسلسل یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی میں امریکا کا کوئی کردار نہیں تھا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد بار جنگ بندی کا سہرا اپنے سر لینے کا دعویٰ کیا ہے، اور اسی کردار پر انہیں نوبل امن انعام کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔