WE News:
2025-07-09@17:09:47 GMT

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 800 پوائنٹس کی کمی

اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 800 پوائنٹس کی کمی

بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی فروخت کا شدید دباؤ دیکھا گیا، جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس دورانِ کاروبار 783 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 132,619.72 پر پہنچ گیا، جو کہ 0.59 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ مندی بینکنگ، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش، اور ریفائنری جیسے اہم شعبوں میں فروخت کے باعث دیکھی گئی، نمایاں مندی کا شکار ہونے والے بڑے اسٹاکس میں اے آر ایل، این آر ایل، ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس 134,000 کی سطح عبور کر گیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز یعنی منگل کو اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار رہی اور اختتام پر انڈیکس صرف 33 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 133,403.

19 پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر، امریکی ڈالر بدھ کو دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈھائی ہفتے کی بلند ترین سطح کے قریب رہا، دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے تجارتی اقدامات کے اعلان کے بعد تانبے کی قیمت میں تاریخی اضافہ دیکھا گیا۔

صدر ٹرمپ نے تانبے پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی، جبکہ سیمی کنڈکٹرز اور دوا سازی کی مصنوعات پر بھی عنقریب محصولات لگانے کا عندیہ دیا، جس سے وال اسٹریٹ دباؤ میں آ گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری حجم 26 ارب روپے سے زائد، اسٹاک مارکیٹ کا مستقبل کیا ہوگا؟

ایشیا پیسفک کی اسٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان رہا، جاپان کا نکی انڈیکس 0.2 فیصد نیچے آیا، آسٹریلیا 0.4 فیصد اور ہانگ کانگ 0.9 فیصد نیچے چلے گئے، دوسری جانب چین کے بلیو چپ اسٹاکس میں 0.2 فیصد اور جنوبی کوریا کے کوسپی میں 0.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

امریکی ایس اینڈ پی 500 فیوچرز میں بھی معمولی 0.1 فیصد کمی دیکھی گئی، جو ہفتے کے آغاز سے مجموعی طور پر 0.9 فیصد نیچے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

100 انڈیکس او جی ڈی سی ایشیا پیسفک بینچ مارک پاکستان اسٹاک ایکسچینج پی پی ایل وال اسٹریٹ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 100 انڈیکس او جی ڈی سی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پی پی ایل وال اسٹریٹ

پڑھیں:

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 809 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1421 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 33 ہزار 370 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • اونچی اڑان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس ہزار پوائنٹس تک گر گیا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس 134,000 کی سطح عبور کر گیا
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
  • انڈیکس 10.18 فیصد اضافے سے 1421 پوائنٹس بڑھ گیا
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج نے 133,000 پوائنٹس کی نفسیاتی رکاوٹ کو عبور کرلی
  • اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا شان دار آغاز، انڈیکس  کی بلندی کا نیا ریکارڈ قائم
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نئے مالی سال کا شاندار آغاز، کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی: انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کردی
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا