Daily Mumtaz:
2025-07-09@12:33:13 GMT

ملک بھر میں 71 فیصد بینک اکاؤنٹس کا بیلنس 50,000 روپے سے کم

اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT

ملک بھر میں 71 فیصد بینک اکاؤنٹس کا بیلنس 50,000 روپے سے کم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک میں صرف 3 فیصد بینک اکاؤنٹس ایسے ہیں جن میں ایک ملین روپے سے زائد کی رقم موجود ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق 70 فیصد سے زیادہ کمرشل بینک اکاؤنٹس میں صرف 50 ہزار روپے سے کم رقم جمع ہے جبکہ 26 فیصد اکاؤنٹس میں بیلنس 50 ہزار سے لے کر 10 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق 51 فیصد اکاؤنٹس میں صرف 5,000 روپے سے بھی کم رقم موجود ہے، جبکہ 20 فیصد اکاؤنٹس کا بیلنس 50,000 روپے سے کم ہے۔

یہ اعداد و شمار اسٹیٹ بینک کے مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کی رپورٹ “کوارٹرلی پیمنٹ سسٹمز ریویو” میں جاری کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگی چینلز نے مجموعی ریٹیل ٹرانزیکشنز میں 89 فیصد حصہ ڈالا، جن میں موبائل ایپ بینکنگ کا کردار نمایاں رہا۔ ریٹیل ادائیگیوں کی تعداد میں 12 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 2,408 ملین ٹرانزیکشنز تک پہنچ گئیں جن کی مجموعی مالیت 164 کھرب روپے رہی۔

اسی سہ ماہی کے دوران اسٹیٹ بینک کے ڈیجیٹل ادائیگی پلیٹ فارم “راست” نے 371 ملین ٹرانزیکشنز پروسیس کیں جن کی مالیت 8.

5 کھرب روپے تھی۔ راست کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 1.5 ارب سے زائد ٹرانزیکشنز ہو چکی ہیں جن کی مالیت 34 کھرب روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ ریئل ٹائم گراس سیٹلمنٹ سسٹم (RTGS) کے ذریعے 1.5 ملین بڑی مالیاتی ٹرانزیکشنز کی گئیں جن کی مجموعی مالیت 347 کھرب روپے ریکارڈ کی گئی۔

یہ رپورٹ ملک میں مالی وسائل کی غیر مساوی تقسیم، کمزور مالی شمولیت اور ڈیجیٹل بینکاری کے تیزی سے فروغ کی واضح عکاسی کرتی ہے۔

Post Views: 5

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کھرب روپے کے مطابق روپے سے

پڑھیں:

شریف خاندان پنجاب کے عوام کا پیسہ لندن منتقل کر رہا ہے، مریم نواز 10 کھرب روپے ڈکار گئی ہیں. بیرسٹر سیف

پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جولائی ۔2025 )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ شریف خاندان پنجاب کے عوام کا پیسہ لندن منتقل کر رہا ہے ، وزیر اعلی مریم نواز پنجاب کے عوام کے 10 کھرب روپے ڈکار گئی ہیں اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب حکومت 10 کھرب کی سنگین مالی بے ضابطگیوں کا جواب دینے سے قاصر ہے، آڈٹ رپورٹ پر خاموشی پنجاب میں جاری لوٹ مار اور کرپشن کا واضح ثبوت ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ نے مریم نواز کی کرپشن پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے، وہ عوام کے 10 کھرب روپے ڈکار گئی ہیں، پنجاب میں ترقیاتی منصوبے صرف کمیشن کیلئے شروع کیے جاتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کو 10 کھرب کا ٹیکہ لگا کر ترقی کے جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں، رقم کا اسکینڈل تو آڈٹ رپورٹ میں سامنے آیا باقی کرپشن اس کے علاوہ ہے، یہ تو صرف پہلے سال کی کہانی ہے آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان پنجاب کے عوام کا پیسہ لندن منتقل کر رہا ہے. 

متعلقہ مضامین

  • شریف خاندان پنجاب کے عوام کا پیسہ لندن منتقل کر رہا ہے، مریم نواز 10 کھرب روپے ڈکار گئی ہیں. بیرسٹر سیف
  • شریف خاندان پنجاب کے عوام کا پیسہ لندن منتقل کر رہا ہے: بیرسٹر سیف
  • پی ایم ای ایکس میں 36.268 بلین روپے کے سودے
  • 50 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی ٹرانزیکشن کی منظوری
  • صارفین پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ، ہزاروں مجموعی یونٹس کے بلز بھیج دیے
  • 2 لاکھ روپے سے زائد کی کیش ٹرانزیکشنز ’’ہائی رسک‘‘ قرار، نئی پابندیاں لاگو
  • ایف بی آر نے"ہائی رسک" کیش ٹرانزیکشنز پرنگرانی کا عمل مزید سخت کردیا
  • پاکستانی کرکٹرز کا ریٹینر شپ بجٹ بڑھا دیا گیا
  • روایتی او ایم او کے ذریعے 12.647 کھرب روپے کا انجیکشن کیا گیا، اسٹیٹ بینک