بانی تحریک منہاج القرآن کا کہنا ہے کہ یہ ضمانت سرور کائنات حضور نبی اکرمؐ نے اُمت کو عنایت فرمائی ہے، آپؐ نے فرمایا میں اپنی عترت کے معاملے میں حسن سلوک کے حوالے سے آپ کو اللہ کی یاد دلاتا ہوں،آپؐ نے فرمایا اے لوگو میں تمہارے اندر دو چیزیں چھوڑے جارہا ہوں اگر تم ان دونوں کی پیروی کرو گے تو ہر گز گمراہ نہیں ہو گے، وہ دو چیزیں اللہ کی کتاب اور میرے اہلبیتؑ ہیں، آپؐ نے فرمایا ان دونوں سے جڑے رہنا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ قرآن اور اہلبیتؑ سے مضبوط قلبی و حبی تعلق رکھنے والے کبھی صراط مستقیم سے نہیں ہٹیں گے اور نہ ہی شیطان مردود انہیں گمراہ نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضمانت کسی اور نے نہیں سرور کائنات حضور نبی اکرمؐ کی طرف سے اُمت کو عنایت کی گئی ہے۔ آپؐ نے فرمایا اے لوگو میں تمہارے اندر دو چیزیں چھوڑے جارہا ہوں اگر تم ان دونوں کی پیروی کرو گے تو ہر گز گمراہ نہیں ہو گے، وہ دو چیزیں اللہ کی کتاب اور میرے اہلبیتؑ ہیں، آپؐ نے فرمایا ان دونوں سے جڑے رہنا۔ طاہرالقادری نے کہا کہ فرمان رسولؐ ہے کہ اہلبیتؑ سے محبت کرنیوالوں کو خیرو برکت والی نفع بخش لمبی عمر عطا ہو گی اور آپؐ نے فرمایا جو میری عترت سے اچھا سلوک نہیں کرے گا اُس کی عمر بے برکت ہوگی اور وہ قیامت کے دن مجھ سے اس حال میں ملاقات کرے گا کہ اُس کا چہرہ سیاہ ہو گا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سرور کائناتؐ نے اللہ کے سوا کبھی کسی سے کچھ نہیں مانگا، ہمیشہ ہدایت و راہ نمائی کے موتیوں سے اُمت کی جھولیاں بھریں، اُمت کی بخشش و نجات کے لئے طویل سجدے کئے، اللہ کے حضور التجائیں کیں اور اپنے در پر آنے والے کسی سوالی کو خالی ہاتھ نہیں لٹایا، انہوں نے کہا کہ اللہ کے رسولؐ نے اپنی ظاہری حیات میں اُمت سے صرف ایک چیز مانگی کہ میرے بعد قرآن اور میری عترت سے سلوک کرنے میں مجھے نگاہ میں رکھنا، صرف یہی نہیں فرمایا بلکہ یہ بھی فرمایا کہ اس معاملہ میں، میں آپ کو اللہ کی یاد دلاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ امام طبرانیؒ نے اس حدیث مبارکہ کی ایک ایمان افروز تخریج کی ہے کہ آپ ؐ کا فرمان ہے کہ قرآن اور میری اہل بیتؑ سے پیچھے پیچھے رہنا، ان سے آگے نہ بڑھنا ورنہ ہلاک ہو جاؤ گے اور نہ تم ان کو سکھاؤ کیونکہ وہ تم سے زیادہ جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ اہل بیتؑ سے محبت و مودت میں نفس کی شرانگیزی کا شکار ہو رہے ہیں اور یزید ملعون کے معاملے میں نرم گوشوں کی تلاش میں ہیں وہ مذکورہ بالا فرامین رسول اللہ ؐ کو فراموش نہ کریں اور حد سے نہ بڑھیں کہ کہیں انہیں سیاہ چہروں کے ساتھ آقائے دو جہاں ؐ کا سامنا نہ کرنا پڑ جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ نے فرمایا گمراہ نہ دو چیزیں اللہ کی

پڑھیں:

زرداری کبھی میدان نہیں چھوڑتے، صدر مملکت کے استعفے کی افواہوں پر شازیہ مری کا ردعمل

ایک بیان میں ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ صدر زرداری کی سیاسی بصیرت کے بدولت چاروں اکائیوں کو صوبائی خودمختاری ملی، جب ملک مشکلات میں آیا تو صدر زرداری ہی تھے جنہوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، صدر زرداری ملک کے پہلے سویلین صدر ہوں گے جو اپنی دو صدارتی مدتیں مکمل کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے صدر آصف علی زرداری کے استعفے سے متعلق زیر گردش افواہوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر زرداری کے استعفیٰ کی افواہیں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور صدر آصف علی زرداری نے ثابت کیا ہے کہ ہم کبھی میدان نہیں چھوڑتے، تاریخ گواہ ہے کہ صدرآصف زرداری نے آمریت اور قید کا سامنا کیا لیکن پیچھے نہیں ہٹے۔ شازیہ مری نے کہا کہ ہمارے اتحادیوں سے اچھے تعلقات ہیں، اور 4 صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہے، اس لیے ایسے کسی سوال کا کوئی جواز نہیں، صدر زرداری وہ واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے صدارتی اختیارات پارلیمان کو دیئے۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کی سیاسی بصیرت کے بدولت چاروں اکائیوں کو صوبائی خودمختاری ملی، جب ملک مشکلات میں آیا تو صدر زرداری ہی تھے جنہوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔ شازیہ مری نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری ملک کے پہلے سویلین صدر ہوں گے جو اپنی دو صدارتی مدتیں مکمل کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • حمیرا اصغر کیس: کیمیکل، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کافی چیزیں واضح ہوجائیں گی، ڈی آئی جی ساؤتھ
  • خاموشیوں میں ڈوبتا معاشرہ، تنہائی، بیٹیاں اور بکھرتے رشتے
  • حسینؓ سارے دلوں کی دھڑکن
  • گروک چیٹ بوٹ کو ہٹلر کی تعریف کے حوالے سے گمراہ کیا گیا، ایلون مسک
  • ٹیسٹ کرکٹ کو کبھی نہیں چھوڑوں گا، پاکستانی فاسٹ بولر
  • جنید اکبر نے پارٹی کے چھوٹے مسائل ختم کرنے کا فارمولہ بتا دیا
  • اداکارہ حمیرا سے رابطہ کب منقطع ہوا؟ آخری شوٹ کرنیوالے اسٹائلسٹ کا بیان سامنے آگیا
  • میں نے کبھی خود کو ’میکا ہٹلر‘ نہیں کہا، گروک کی وضاحت
  • زرداری کبھی میدان نہیں چھوڑتے، صدر مملکت کے استعفے کی افواہوں پر شازیہ مری کا ردعمل