لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے محکمہ زراعت کے پراجیکٹس کے فیز ٹوکے آغاز کی اصولی منظوری دے دی۔ کاشتکاروں کو فیز ٹو میں 628000 کسان کارڈ کے ذریعے100 ارب روپے کے لون دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت محکمہ زراعت سے متعلق خصوصی اجلاس سی ایم سپیشل پراجیکٹس فیز ٹو کی منظوری دی گئی۔ پوٹھو ہار میں ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت 500 منی ڈیم اور 250 آبی ذخائر کے پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا اور کسان کارڈ فیز ٹو کے تحت 100 ارب روپے کے بلاسود لون دینے پراتفاق کیا گیا۔  گرین ٹریکٹر، ماڈل ایگریکلچر، ٹیوب ویل سولرائزیشن، ایگری ایجویٹ، ویٹ پروگرام، سپر سیڈر، سٹرس، پوٹھو ہار، ایگری ٹرانسفارمیشن اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے گندم کے کاشتکار کوامدادی نرخ پر زرعی مداخل کی فراہمی کیلئے پلان طلب کرلیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گندم کے کاشتکار کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، فصل کی کاشت سے پہلے نیا پراجیکٹ دیں گے۔ اجلاس میں گندم کی ان پٹ لاگت کم کرنے کیلئے ایڈوانس سبسڈی کی تجاویز پر غورکیا گیا۔ 25 ایکڑ تک اراضی کے مالک کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے ڈیزل،کھاد، بیج اورزرعی ادویات حاصل کر سکیں گے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پرکسان کارڈ فیز ٹو میں ایک ہزار روپے پراسیسنگ فیس ختم کردی گئی۔ کسان کارڈ فیز ٹو کیلئے 4200 زرعی سپلائرز کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی۔ کسان کارڈ فیز ون میں کاشتکاروں سے 99 فیصد لون کی وصولی کا ہدف پورا کیا گیا۔ گرین ٹریکٹر پروگرام فیز ٹو کے تحت 20 ہزار ٹریکٹر سبسڈی پر ملیں گے۔ 50 سے 65 ہارس پاور تک 5لاکھ روپے، 75 سے 125 ہارس پاور تک 10لاکھ روپے سبسڈی حکومت ادا کرے گی۔ اگست میں گرین ٹریکٹر سکیم کے لئے درخواستوں کی وصولی شروع ہو گی۔ ستمبر میں گرین ٹریکٹرز کی مینوفیکچرنگ اور ڈسٹریبوشن کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے گرین ٹریکٹرزکی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کیلئے مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ 10اضلاع میں جولائی سے سی ایم ماڈل ایگریکلچر مال فیز ٹو کا آغاز کر دیا جائے گا۔ فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ، خانیوال، راجن پور، وہاڑی، رحیم یار خان، شیخوپورہ، اٹک اور میانوالی میں ماڈل ایگریکلچر مال بنیں گے۔ وزیراعلیٰ  نے ملتان، سرگودھا، بہاولپور اورساہیوال میں ماڈل ایگریکلچر مال جولائی میں فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجا ب میں ایگری انٹرن شپ پروگرام کے تحت ایک ہزار زرعی گرایجویٹ نے 20لاکھ کاشتکاروں کی معاونت کی۔ فیزٹو کے تحت 2ہزار ایگری انٹرن کی ستمبر میں ٹریننگ اوراکتوبر میں فیلڈ سروس شروع ہوگی۔ سی ایم سولرائزیشن آف ایگری کلچر ٹیوب ویل کے تحت 7988 درخواستیں موصول ہوئی اورفیزیکل تصدیق میں 500درخواستیں جعلسازی ثابت ہونے پر مسترد کر دی گئی۔ 7670  ایگری ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کا آغازہوچکا اور652ٹیوب ویلز کی سولرائزریشن مکمل کر لی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ستمبر تک جاری ٹیوب ویل سولرائزیشن مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ  اگلے 5سال تک 5لاکھ زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کا ہدف پورا کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اکتوبر تک 5ہزار سپر سیڈرز کی فراہمی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ چین کے تعاون سے پنجاب میں زرعی مشینری تیار کرنے کے اقدامات کا آغازکر دیا گیا۔ کاشتکاروں کو 20 اقسام کی جدید ترین ہائی ٹیک زرعی مشینری مہیا کی جائیں گی۔ سٹرس بحالی پروگرام کیلئے ٹاسک فورس اورذیلی بورڈقائم کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ اور سرگودھا میں 3لاکھ ایکڑ باغات میں سٹرس کی پیداوار بڑھانے کے پراجیکٹ کے لئے اقدامات شروع کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کاشتکاری کیلئے پانی کی بچت کیلئے واٹر کورسز کی لائنگ کے پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی۔ سبسڈی کے ساتھ ایک ہزار لیزر لیولر دینے کی تجویز پر بھی اتفاق کیاگیا۔ پنجاب میں 6ہزار ایکڑ پر زیتون اور 2 ہزار ایکڑ پر ادرک کی کاشت کے پائلٹ پراجیکٹس شروع کیے جائیں گے۔ پتوکی میں فلوریکلچر ریسرچ سینٹر قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب میں جی ایم او سیڈ کی فراہمی کی تجویز کا بھی جائزہ لیاگیا۔ علاوہ ازیں  مریم نوازکی ہدایت پر لاہور میں برستی بارش میں ہی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، واسا اور دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیمیں مسلسل سرگرم عمل رہیں۔ صرف چند گھنٹوں میں ہی شہر کے متعدد مقامات سے نکاسی آب کے عمل کو مکمل کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نکاسی آب کی مسلسل مانیٹرنگ کرتی رہیں۔ دھرم پورہ،فیروز پور روڈ، اقبال ٹاؤن، سمن آباد،مغل پورہ بیجنگ اور شادمان انڈر پاس بھی مکمل طور پر کلیئر کر دیئے گئے۔ مریم نواز نے شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کے لئے وارڈن اور افسروں کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی۔ واسا اہلکار برساتی نالوں میں رکاوٹیں ہٹانے کے لئے اندر اتر گئے۔ مریم نواز نے کہا کہ موسلادھار بارش میں گھنٹوں کھڑا ہوکر کام کرنے والے واسا اہلکاروں کو شاباش دیتی ہوں۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے مسلسل بارشوں کے پیش نظر اربن فلڈنگ کے لئے پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ہر شہر کی مرکزی اور اندرونی روڈز کو جلد از جلد کلیئر کرنے کا حکم دیا۔ نشیبی علاقوں میں بارشی پانی کے جلد از جلد نکاسی کی کاوشیں تیز کرنے اور انتظامی افسروں کو نکاسی آب کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ مریم نواز شریف نے سینئر صحافی زبیدہ مصطفی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کرنے کی ہدایت کی کسان کارڈ فیز مریم نواز نے گرین ٹریکٹر کیا گیا فیز ٹو کے لئے کے تحت

پڑھیں:

حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے: مریم نواز

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے۔

صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے، مضبوط جمہوری معاشرے کے لئے صحافت کا آزاد ہونا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں، ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی ہیرو ہیں، بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن ہوں۔

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور

ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت متعدد اقدامات کر رہی ہے، بے گھر صحافیوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں، حق اورسچ کی راہ پر چلنے والے صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد حق اور سچ کی پاداش میں قتل ہونے یا تکلیفیں سہنے والے صحافیوں کو یاد کرنا ہے، پنجاب میں صحافی اور صحافت محفوظ ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہاں ان کے قتل و تشدد کے واقعات نہ ہوئے نہ ہی ہوں گے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی کاموں پر اظہار اطمینان
  • گورنر پنجاب کی کسانوں سے ملاقات، سیلاب سے متاثرہ فصلوں اور مالی مشکلات پر تبادلہ خیال
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے، مریم نواز
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے: مریم نواز
  • پاکستان اور جرمنی جمہوریت، برداشت اور پارلیمانی طرزِ حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، مریم نواز
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس سے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا: عظمیٰ بخاری
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر کی ملاقات
  • وزیراعلیٰ مریم نواز سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن کی ملاقات، مختلف امور اور تجاویز پر تبادلہ خیال
  • لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی، قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کیلئے بند کر دیا: مریم نواز