2025-05-06@17:10:28 GMT
تلاش کی گنتی: 1304

«ائیرپورٹ کو»:

    اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آج بروز منگل یمن کے مرکزی ہوائی اڈے پر بمباری کی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دارالحکومت صنعا میں 4 حملے ہوئے۔ اسرائیل نے اس سے قبل لوگوں کو صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ارد گرد کے علاقے سے نکل جانے کو کہا تھا۔ اس سے اگلے روز اسرائیل نے یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر فضائی حملے کیے تھے، جس کے جواب میں گزشتہ اتوار کو حوثی میزائل اسرائیل کے مرکزی فضائی مرکز کے قریب گرے تھے۔ ہوائی اڈے کے 3 ذرائع نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ منگل کے حملوں میں 3 سویلین ہوائی جہازوں، ڈیپارچر ہالز، ہوائی اڈے کے رن وے اور حوثیوں کے...
    کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے انکشاف کیاہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کو حملے سے تین دن قبل حملے کی رپورٹ مل گئی تھی ۔ انڈیا ٹو ڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے مودی پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں ان کا کہناتھا کہ مودی نے پہلگام حملے سے تین دن قبل انٹیلیجنس رپورٹ کے بعد اپنا مجوزہ دورہ کشمیر منسوخ کیا، انٹیلی جنس رپورٹ ہونے کے باوجود مودی نے خود تو بچا لیا مگر سیاحوں کو بچانے کیلئے کچھ بھی نہ کیا، اگر انٹیلی جنس الرٹ یہ بتا سکتی ہے کہ وزیراعظم کا جانا محفوظ نہیں، تو پھر سیاحوں اور مقامی شہریوں کو کیوں خطرے میں چھوڑا گیا؟، انہوں نے کہا...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ یہ بیانیہ غلط ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں یا ہمارا کوئی جھگڑا ہے، میری ریڈ لائن پاکستان ہے۔سیمینار سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سے نہ میں نے اور نہ ہی بانی چیئرمین عمران خان نے انکار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بیانہ غلط ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں، ہمارا ان سے کوئی جھگڑا نہیں، کسی پالیسی پر اختلاف ہوسکتا ہے مگر ادارے سے کوئی لڑائی نہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ 2014ء کے دھرنوں کے پیچھے نہیں تھی، نہ میرا، نہ تحریک انصاف اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی کا...
    کانگریس صدر نے کہا کہ مودی حکومت نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے انٹیلی جنس کی ناکامی کو قبول کیا ہے اور ایسی صورتحال میں اسے 26 لوگوں کی ہلاکت کی ذمہ داری بھی قبول کرنی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے دعویٰ کیا کہ نریندر مودی کو 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے سے تین دن پہلے ایک انٹیلی جنس رپورٹ ملی تھی، جس کے بعد انہوں نے جموں و کشمیر کا دورہ منسوخ کردیا تھا۔ رانچی میں کانگریس کی "آئین بچاؤ ریلی" سے خطاب کرتے ہوئے ملکارجن کھرگے نے یہ بھی پوچھا کہ اس انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر لوگوں کی حفاظت کو یقینی کیوں نہیں...
    اسرائیل کا یمنی دارالحکومت پر فضائی حملہ، صنعا ائیرپورٹ کو مکمل طور پر ناکارہ کرنیکا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز تل ابیب(آئی پی ایس )اسرائیلی فوج نے یمنی دارالحکومت صنعا کے بین الاقوامی ائیر پورٹ پر حملے کرکے ائیرپورٹ کو مکمل طور پر ناکارہ بنانے کا دعوی کردیا۔اسرائیلی فوج نے صنعا ائیرپورٹ کے علاوہ صنعا میں ایک سیمنٹ فیکٹری اور دو بجلی گھروں کو بھی نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ یمنی حوثی صنعا ائیرپورٹ کو ہتھیاروں کی ترسیل کے لیے استعمال کررہے تھے جبکہ سمینٹ فیکٹری کو زیر زمین سرنگوں اور فوجی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔اس سے قبل اسرائیلی فوج نے یمنی دارالحکومت صنعا کا بین الاقوامی ائیرپورٹ...
    بھارت میں حزب اختلاف کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کو مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے سے 3 دن پہلے حملے کی رپورٹ مل گئی تھی۔ انڈیا ٹو ڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے مودی پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ ملک ارجن کھرگے نے کہا ہے کہ مودی نے پہلگام حملے سے 3 دن قبل انٹیلی جنس رپورٹ کے بعد اپنا مجوزہ دورہ کشمیر منسوخ کیا، انٹیلی جنس رپورٹ ہونے کے باوجود مودی نے خود کو تو بچا لیا مگر سیاحوں کو بچانے کیلئے کچھ بھی نہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے: پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد بھارت کا بلوچستان میں بڑی دہشتگردی...
    سی ڈی اے افسران اور ملازمین کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کی سکروٹنی کیلئے کمیٹی تشکیل ، 8رکنی کمیٹی7دن میں سینیارٹی اور سکروٹنی کر کے اپنی رپورٹ پیش کریگی،دستاویز سب نیو ز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سی ڈی اے افسران اور ملازمین کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کی سکروٹنی کیلئے کمیٹی تشکیل ، 8رکنی کمیٹی7دن میں سینیارٹی اور سکروٹنی کر کے اپنی رپورٹ پیش کریگی۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے افسران اور ملازمین کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کی سکروٹنی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ کی سربراہی میں قائم 8رکنی کمیٹی 7دن میں سینیارٹی اور سکروٹنی کر کے اپنی رپورٹ پیش کریگی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
    نئی دہلی/اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جنگی تیاریوں کے دعوے ایک بار پھر بے نقاب ہو گئے ہیں، جب کہ بھارتی فوج کی جنوبی مغربی کمانڈ سے لیک ہونے والی ایک خفیہ رپورٹ نے سنسنی خیز انکشافات کر دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی مغربی سرحد پر تعینات بھارتی افواج کو اپنے ٹینکوں کے لیے بنیادی نوعیت کا سستا گولہ بارود بھی دستیاب نہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے شمالی سرحد پر چین کے ساتھ تناؤ کے باعث بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود شمالی علاقوں کی طرف منتقل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں مغربی محاذ پر تعینات فورسز شدید قلت کا شکار ہیں۔ سب سے...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)پاکستان کی جانب سے حملے کے خوف سے بھارت میں سول مشقوں کا اعلان کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی حکومت کے احکامات کے تحت ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں کل سول ڈیفنس سیکیورٹی کی ایک اہم مشق کا انعقاد کیا جائے گا۔اگرچہ بھارتی حکومت کی جانب سے مختلف ریاستوں کے چیف سیکریٹریز کو بھیجے گئے احکامات میں پاک بھارت کشیدگی کا ذکر نہیں کیا گیا، تاہم اس حکم کی وقت کی مناسبت، خاص طور پر پہلگام حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران، اس بات کی واضح نشاندہی کرتی ہے کہ یہ مشق پاکستانی حملوں کے خوف اور حساس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کی...
    سپر ٹیکس کیس: پیسے پورے ملک سے اکٹھے ہورہے ہیں تو اس پر تمام صوبوں کا حق ہے، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت سپر ٹیکس سے متعلق کیس میں ایف بی آر کے وکیل رضا ربانی کے دلائل جاری رہے، جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ صوبوں کا معاملہ انتہائی اہم ہے، یہ پیسے پورے ملک سے اکٹھے ہورہے ہیں تو اس پر تمام صوبوں کا حق ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ایف بی آر کے وکیل رضا ربانی عدالت میں...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ایسے دہشت گرد گروہ جو بلوچ شناخت کے نام پر بدامنی پھیلاتے ہیں، دراصل بلوچ قوم کی عزت و وقار پر دھبہ ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپہ سالار نے ان خیالات کا اظہار جی ایچ کیو میں 15ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے گزشتہ روز جنرل ہیڈکوارٹر میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 15ویں سیشن کے شرکاء سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ ورکشاپ 2016 سے جاری ہے جس میں بلوچستان سے...
    سرفراز بگٹی نے گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کی جانب سے صوبائی حکومت کو بندرگاہ کی آمدنی سے حصہ نہ دینے سے متعلق انکشاف پر فوری نوٹس لے لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کی جانب سے صوبائی حکومت کو بندرگاہ کی آمدنی سے حصہ نہ دینے سے متعلق انکشاف پر فوری نوٹس لے لیا ہے۔ یہ معاملہ بلوچستان اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں سامنے آیا، جہاں پیش کیے گئے ایک خط میں بتایا گیا کہ گوادر پورٹ، جو بین الاقوامی سطح پر اقتصادی اہمیت کی حامل ہے، سے حاصل ہونے والی آمدنی کا کوئی حصہ صوبہ بلوچستان کو نہیں دیا جا رہا۔ خط کے مطابق بندرگاہ کا انتظام چین...
    مولانا فضل الرحمان کا حکومت کی غیر سنجیدگی پر اپنے ساتھیوں سمیت ایوان سے واک آوٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جمعیت علمائے اسلام ف کے سر براہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی غیر سنجیدگی پر ایوان سے واک آوٹ کردیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی ارکان کو منانے کی ذمہ داری ڈاکٹر طارق فضل کودے دی۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران مولانا فضل الرحمان اپنے ساتھیوں سمیت ایوان سے واک آوٹ کرگئے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومتی عدم دلچسپی کی وجہ سے ایوان میں بات نہیں کرنا چاہتا۔جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ یہ تو وقت تھا کہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علامئے اسلام ف کے سر براہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی غیر سنجیدگی پر ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی ارکان کو منانے کی ذمہ داری ڈاکٹر طارق فضل کودے دی۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران مولانا فضل الرحمان اپنے ساتھیوں سمیت ایوان سے واک آؤٹ کرگئے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومتی عدم دلچسپی کی وجہ سے ایوان میں بات نہیں کرنا چاہتا۔ جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ یہ تو وقت تھا کہ پورا ایوان آج بھرا ہوتا، حکومت کی طرف سے بھرپور جواب دیا جاتا، پوری فرنٹ لائن خالی ہے، کس کو بات سنائیں۔...
    سٹی 42 : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ بیرونی پشت پناہی سے چلنے والی دہشتگردی بلوچستان کے امن کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، بلوچ شناخت کے نام پر دہشتگردی پھیلانے والے عناصر بلوچ قوم کی بدنامی کا سبب ہیں ۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ورکشاپ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افرادنے  بھرپور شرکت کی، ورکشاپ کا مقصد مستقبل کی قیادت کو قومی و صوبائی امور سے روشناس کرانا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی  آرمی چیف نے اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت بلوچستان کی...
    پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا تو بھرپور طاقت سے جواب دیا جائیگا، آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر چیف نے کہا ہے کہ ایسے دہشت گرد گروہ جو بلوچ شناخت کے نام پر بدامنی پھیلاتے ہیں، دراصل بلوچ قوم کی عزت و وقار پر دھبہ ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپہ سالار نے ان خیالات کا اظہار جی ایچ کیو میں 15ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے آج جنرل ہیڈکوارٹر میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 15ویں سیشن کے شرکا سے ملاقات...
    راولپنڈی :چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) سے جی ایچ کیو میں 15ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے ملاقات کی۔ یہ ورکشاپ 2016 سے ہر سال منعقد کی جاتی ہے، جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں مرد و خواتین پارلیمنٹرینز، بیوروکریٹس، سول سوسائٹی کے اراکین، نوجوان، ماہرین تعلیم اور میڈیا کے نمائندگان شرکت کرتے ہیں۔ ورکشاپ میں مختلف سیمینارز، گروپ مباحثے، اور ملک کے مختلف علاقوں کے دورے شامل ہوتے ہیں، جس کا مقصد بلوچستان کی آئندہ قیادت کو قومی و صوبائی مسائل کے فہم اور ان کے مربوط حل کے لیے تیار کرنا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے اظہارخیال کرتے ہوئے حکومت کی بلوچستان کی سماجی و...
    اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے استفسار کیا ہے کہ چوروں اور ڈاکوؤں کو سپورٹ کرنا کہاں کا انصاف ہے؟اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک میں انتخابات کے بعد لوگوں سے ان کا اصل مینڈیٹ چھین لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل میں ہے، چوروں اور ڈاکوؤں کو سپورٹ کرنا کہاں کا انصاف ہے؟اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے مزید کہا کہ یہ وقت قومی اتحاد کا ہے، ورنہ ملکی حالات مزید خراب ہوں گے۔
    تل ابیب: یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے اسرائیل کے بن گوریون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔ اسرائیلی فوج کے مطابق میزائل کو روکنے کی تمام تر کوششیں ناکام ہوئیں اور میزائل سیدھا ایئرپورٹ کے احاطے میں آ گرا، جس کے نتیجے میں ایک سڑک، گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد فضائی آپریشن کچھ وقت کے لیے معطل کر دیا گیا۔ نیتن یاہو نے ایران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "ہم اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر ایران کو جواب دیں گے۔" دوسری جانب امریکہ اور یورپ کی کئی بڑی ائیرلائنز نے...
    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2025 کی سالانہ ٹیم رینکنگ اپڈیٹ جاری کر دی۔ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق سری لنکا تینوں فارمیٹس میں پاکستان سے آگے نکل گیا ہے۔ پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں، ون ڈے میں پانچویں اور ٹی 20 میں آٹھویں نمبر پر چلا گیا۔ آسٹریلیا نے ٹیسٹ فارمیٹ میں اپنی بادشاہت برقرار رکھی جبکہ بھارت نے ون ڈے اور ٹی 20 میں ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرلی۔ سالانہ اپڈیٹ کے مطابق آسٹریلیا 126 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے البتہ اس کی برتری اب صرف 13 پوائنٹس کی رہ گئی ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 113 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن سنبھال لی جبکہ جنوبی...
    کینیڈا میں سکھوں نے مودی کے پتلے جلا دیئے، ہندوؤں کو ڈی پورٹ کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کے سکھوں نے احتجاج کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کے پتلے جلادیے، ساتھ ہی ہندوؤں کو ڈی پورٹ کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں سکھوں کی جانب سے مودی کی نفرت انگیز پالیسی کے خلاف احتجاج کیا گیا اور ساتھ ہی ایک ریلی بھی نکالی گئی جس میں مودی حکومت اور انتہا پسند ہندوؤں کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلی کے شرکا ٹورنٹو میں واقع مالتن گردوارے کے باہر جمع ہوئے جہاں مودی اور انتہا پسند ہندوؤں کے خلاف نعرے بازی کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 2019 میں بھارت کے 2 جہازگرائے اور پائلٹ کو چائے پلاکر واپس بھیجا لہٰذا بھارت اگر دوبارہ ایسا کچھ کرے گا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام سچویشن روم سپیشل میں گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پہلگام واقعے کا پاکستان سے دور دور تک تعلق نہیں ہے، بھارت کو دنیا کی طرف سے وہ ریسپانس نہیں ملا جو وہ چاہتا تھا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ 2019 میں بھارت کے2جہازگرائے، پائلٹ کو چائے پلاکر واپس بھیجا،بھارت اگر دوبارہ ایسا کچھ کرے گا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں...
    تھوراڑ میں خیرالناس ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ یہاں کے لوگوں کے آباؤ اجداد نے جو تاریخ رقم کی اس کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے، ہم اپنے کردار کو بہتر بنا کر ہی نظام کو درست کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ بیس کیمپ کا پورا نظام تحریک آزادی کشمیر کی مرہون منت ہے، وزیراعظم بنا تو آٹا لوٹنے کی خبریں آ رہی تھیں، آج ایسا نہیں ہو رہا کیوں؟ 20 اپریل کو 2 سال پورے ہوئے، اس عرصے میں ایک لمحہ ایسا نہیں آیا جب عدم اعتماد کی گونج نہ سنی ہو،...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) انڈس واٹر کمشن نے بھارت کی اب تک کی سندھ طاس معاہدوں خلاف ورزی کی تفصیلات پر رپورٹ حکومت کو بھجوا دیں۔ ذرائع انڈس واٹر کمشن کے مطابق بھارت 3 ڈیموں کی تعمیر کر کے عملی طور پر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا، تینوں بار بھارت کو ورلڈ بنک اور نیوٹرل ایکسپرٹ سے سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع انڈس کمیشن کا کہنا ہے کہ بھارت نے 2005ء میں بگلیہار ڈیم، 2010ء میں کشن گنگا ڈیم اور 2016ء میں رتلے ڈیم تعمیر پر معاہدے کو نظر انداز کیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت نے تینوں ڈیموں کی تعمیر اپنی سیاست اور دہشت گردی کی آڑ میں شروع کی، بھارت اب پہلگام واقعے...
    نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے راستوں پر راولپنڈی پولیس اہلکارائیرپورٹ جانے والے مسافروں کو لوٹنے لگے پولیس عملے نےمسافروں  و چھوڑنے کے آنے والوں   سے  موبائل فون  و نقدی سمیت   میٹھا حلوہ تک نہ چھوڑا سینئر پولیس افسران کی مداخلت پر  اے ایس آئی عاطف سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق تھانہ دھمیال پولیس  سے رجوع کرتے ہوئے ابیٹ آباد سے تعلق رکھنے والے شہری زبیع اللّٰہ نے موقف اختیار کیا کہ ڈرائیور یعقوب مہمانوں کو  دبئی جانے کے خاطر چھوڑنے ائیرپورٹ جارہے تھے  کہ ٹھلیاں کے مقام پر پولیس کے اے ایس آئی عاطف، کانسٹیںل زبیر وغیرہ نے روکا۔ ڈرائیور یعقوب اور مہمانوں کی تلاشی لیکر  پولیس...
    گورنر سی وی آنند بوس کے رپورٹ میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ انتظامی ہم آہنگی کی شدید کمی ہے اور پولیس کا ردعمل کمزور ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے حال ہی میں مرشد آباد ضلع میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد پر بھارت کی مرکزی حکومت کو رپورٹ پیش کی ہے۔ یہ رپورٹ مرکزی وزارت داخلہ کو بھیجی گئی ہے، جس میں ریاست میں بڑھتی ہوئی بنیاد پرستی اور انتہا پسندی کو ایک سنگین چیلنج قرار دیا گیا ہے۔ گورنر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل مرشد آباد اور مالدہ اضلاع کی صورتحال تشویشناک ہے۔ ان اضلاع میں ہندو برادری اقلیت میں ہے جس...
    اسلام آباد: پہلگام حملے پر بھارت کے اندر سے فالز فلیگ کی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئیں۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مودی حکومت کی ناکامی اور خفیہ وارننگ کے باوجود پہلگام میں 26 سیاحوں کا قتل ہوا، خفیہ اطلاعات کے باوجود بھارتی سکیورٹی ایجنسیز خواب غفلت میں سوئی رہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کا یہ بھی کہنا تھا کہ سری نگر میں وزیر آعظم کی آمد سے قبل سکیورٹی کا بڑا واقعہ کئی سوالیہ نشان کھڑے کرتا ہے، مودی حکومت کی لاپرواہی یا سازش؟ پہلگام میں بھارتی شہریوں کے خون کی ہولی کھیلی گئی۔ بھارتی اخبار نے اپنی رپورٹ میں یہ سوال بھی اٹھایا کہ سیاحوں کی جانیں خطرے میں تھیں تو حکومت نے خفیہ ایجنسیوں...
    مودی سرکار کو ہلا دینے والی کسان تحریک ایک بار پھر پوری طاقت سے ابھر آئی ہے جب کہ راکیش ٹکیت کی قیادت میں کسان تحریک میں نیا جوش دیکھا جا رہا ہے اور اس کے ملک گیر اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔ کسانوں کا پیغام واضح، زمین، روزگار اور عزت کی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، احتجاجی مارچ نے سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے اور انتظامیہ سخت پریشان ہے، بھارتیہ کسان یونین کے پرچم تلے ہزاروں کسانوں کی دہلی کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ دہلی کی طرف مارچ کرنے والے کسان، حکومت کی پالیسیوں کے خلاف متحد ہیں، دبائی گئی آواز اب طوفان بن چکی ہے اور دیہی بھارت کا غضب سڑکوں پر نظر آ رہا ہے۔ کسانوں کی...
    قریبی رشتہ دار خاتون کو بہانے سے نامعلوم جگہ پر بلا کر جنسی زیادتی کرنے والا ملزم پولیس کے شکنجے میں آگیا۔ ایس ایچ او گجر پورہ نے بتایا کہ ملزم شکیل طارق متاثرہ لڑکی کا رشتہ دار ہے، ملزم نے لڑکی کو بہانے سے نامعلوم جگہ پر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایس ایچ او گجر پورہ نے کہا کہ  ملزم شکیل متاثرہ لڑکی کو دھوکہ دہی سے سیالکوٹ کی بجائے گودام میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔گجر پورہ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔   
    لاہور: ہربنس پورہ پولیس نے 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کے مطابق بچی گھر سے بوتل لینے کے لیے دکان پر گئی تھی تو ملزم عمر نے دکان کے اندر ہی بچی کو ورغلا پھسلا کر اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم عمر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او ہربنس پورہ عاصم حمید اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ گا۔
    روس میں تعینات پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے دینے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق روسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے واضح کیا کہ پاکستان کے پاس انٹیلی جنس شواہد موجود ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ بھارت کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کی کوئی کوشش کی تو اسے ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے جواب دیا جائے گا، مخصوص علاقوں کونشانہ بنانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے، محسوس ہورہا ہے کہ یہ حملہ قریب ہے اوراس کا خطرہ حقیقی نوعیت...
    کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گوادر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے حکومت بلوچستان کو کہا گیا ہے کہ گوادر پورٹ سے حاصل آمدنی میں بلوچستان کا کوئی حصہ نہیں ہے۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گوادر پورٹ کا آپریشنل انتظام چین کی کمپنی کے پاس ہے۔  مراسلے کے متن کے  مطابق  بندرگاہ کے 2   آپریٹنگ ادارے گوادر  پورٹ اتھارٹی کو 9، 9 فیصد آمدنی دے رہے ہیں، ایک ادارہ اپنی آمدنی کا 15 فیصد گوادر پورٹ اتھارٹی کو دے رہا ہے ۔  لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر پاکستانیوں کا احتجاج، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز...
    بھارتی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) کرشنا مورتی سبرامنین کو واپس بلا لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرشنا مورتی سبرامنین کو آئی ایم ایف سے 3 سالہ مدت مکمل ہونے سے 6 ماہ پہلے بلایا گیا ہے، سرکاری طور پر انہیں ہٹائے جانے کی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرشنا مورتی سبرامنین کو ہٹائے جانے کی وجہ آئی ایم ایف ڈیٹا سیٹس پر سوالات اٹھانا ہے۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع سے بھی بتایا گیا کہ سبرامنین کو ہٹائے جانے کی وجہ اپنی کتاب کی تشہیر کے لیے عہدے کا استعمال بھی ہے۔
    یاسرعرفات: کرتارپورراہداری کےذریعےسکھ یاتریوں کی آمدجاری، 200کےقریب یاتری کرتارپور میں مذہبی رسومات اداکرنےمیں مصروف، پاکستان آنےوالےسکھ یاتری بھارتی حکومت کےخلاف پھٹ پڑے۔ تفصیلات کےمطابق نارووال کرتارپور راہداری کے زریعے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، نارووال زیرہ لائن راہداری کے ذریعے 200 کے قریب سکھ یاتری کرتاپور پہنچ گئے۔ نارووال سکھ یاتری کرتارپور پہنچ کر اپنی مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں، سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت کی طرف سے بہت ڈرایا گیا تھا کہ پاکستان نہ جائے وہ مار دے گئے،  ہم نےکہاں موت تو کہی بھی آسکتی اور ہم پاکستان کرتارہو کر آئیں گےلیکن جب ہم کرتارہور پاکستان پہنچے اور دیکھا کہ یہاں پر تو بہت پیار کرنے والے لوگ ہیں۔ قصور...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ، خبرنگار خصوصی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دوست ملکوں سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا کہا پاکستان نے پہلگام واقعہ پر تحقیقات کی پیشکش کی۔ پاکستان اگر پیشکش نہ کرتا تو دنیا سے جارحانہ بیانات آ سکتے تھے۔ بھارت کو پتہ ہے اگر کچھ کرے گا تو منہ توڑ جواب ملے گا۔ پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش پر 4 سے 5 ممالک کمشن بنا لیں رپورٹ پیش کریں مودی کو سیاسی طور پر بہت نقصان ہوا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے حملے کا خطرہ تاحال موجود ہے سندھ طاس معاہدے سے متعلق چند دن میں ورلڈ بنک سے رابطہ کیا جائے...
    گردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر کلونت سنگھ نے دہشت گردی کے خلاف بھارتی ایجنسیز کی کارروائیوں پر تعجب اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس کسی شخص نے بھی بندوق اٹھائی وہ غلط ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام حملے کی مذمت کرتے ہوئے وادی کشمیر کے معروف سکھ لیڈر ماسٹر کلونت سنگھ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران "بے گناہ لوگوں کے رہائشی مکانات تباہ" کرنے کے عمل کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ کلونت سنگھ نے ان باتوں کا اظہار پہلگام حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں مقامی افراد کے مکانات کو بارودی مواد سے اڑانے کے پس منظر میں کہی۔ یاد رہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارت کی سکیورٹی ایجنسیز نے کئی...
    سٹی 42 : صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے چیئرمین آزاد جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ہدایت الرحمان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات ہوئی۔ چیئرمین پبلک سروس کمیشن ہدایت الرحمان نے اس موقع پر آزادجموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن ایکٹ 1986ء کی سیکشن 10کے تحت صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزادجموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2024ء پیش کی اور انہیں آزادجموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کی کارکردگی اور میرٹ پر تقرریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی صدر آزادجموں وکشمیر نے کہا کہ...
    لاہور(شوبز ڈیسک)معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کا لندن میں پاسپورٹ چوری ہوگیا جس کے بعد وہ عارضی سفری دستاویزات پر پاکستان واپسی کے لیے روانہ ہونے والے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رجب بٹ نے اپنی گاڑی ایک پارکنگ ایریا میں کھڑی کی اور بیگ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر واضح طور پر رکھا ہوا تھا۔ چوروں نے مبینہ طور پر گاڑی کا شیشہ توڑ کر بیگ چوری کرلیا جس میں پاسپورٹ سمیت دیگر قیمتی اشیاء موجود تھیں۔ پاسپورٹ چوری ہونے کے بعد رجب بٹ نے پاکستان ہائی کمیشن لندن سے عارضی سفری دستاویز (Temporary Travel Document) کے لیے درخواست دی جو صرف ایک مرتبہ استعمال کی جا سکتی ہے۔ انہیں یہ دستاویز جاری...
    اسلام آباد:یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے تین ہزار سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق متعدد یوٹیلٹی سٹورز نقصان میں ہونے کے باعث بند کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل فروری میں 3 ہزار کے قریب ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا، ملازمین کو نکالنے کے احکامات چھٹی والے دن جاری کیے گئے، پہلے مرحلے میں تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا جو گزشتہ 10 سال سے کارپوریشن میں کام کر رہے تھے۔ 22 جنوری کو وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی تھی Post Views: 1
    عرفان ملک: پنجاب میں دہشت گرد نیٹ ورکس اور فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن, سی ٹی ڈی و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مفصل رپورٹ حکومت کو بھجوادی.  رپورٹ کے مطابق پندرہ ماہ کے دوران 9 ہائی ویلیو ٹارگٹس مقابلوں میں ہلاک ہو گئے، فتنہ الخوارج سمیت مختلف نیٹ ورکس کے 441 دہشت گرد گرفتار کیے۔گرفتار ہونے والے 270 دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الخوارج سے ہے، 172 کلوگرام وزن کی خودکش جیکٹس ناکارہ بنائیں،گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کے خلاف 438 مقدمات درج کیے ۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ 266 دہشت گردوں کو عدالت سے سزا دلوائی گئی ،حکومت کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کارروائیاں مزید تیز کرنے کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یوٹلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے 3 ہزار 500 سے زائد کانٹریکٹ ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔ سیکرٹری جنرل آل پاکستان ورکرز الائنس یوٹلیٹی اسٹورزعارف شاہ کے مطابق ریجنل مینجرز کواس ضمن میں لیٹرز بھجوا دیے گئے ہیں۔ ریجنل مینیجرز گریڈ ایک سے تیرہ تک کے ملازمین کو فارغ کرنے کے اختیارات رکھتے ہیں ۔ اس فیصلے کے بعد کانٹریکٹ ملازمین نے اسکیم موڑ لاہور پر احتجاج کی کال دے بھی دی ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز یونین کا کہنا ہے کہ عدالت عالیہ کے حکم امتناعی کے باوجودکانٹریکٹ ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنا غیر قانونی ہے ۔ پیر کو اس سلسلے میں توہین عدالت کی رٹ بھی دائر کریں گے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر عام تعطیل...
    سعودی عرب کے (مکہ روڈ) انیشیٹو کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ پر حجاج کرام کو سفری عمل میں غیرمعمولی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ حکام کے مطابق، یہ اقدام حجاج کی امیگریشن، سامان کی کلیئرنس اور دیگر سفری تقاضوں کو پاکستان میں ہی مکمل کرکے مکہ مکرمہ تک ان کے سفر کو سہل بنانے کے لیے جاری ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسلام آباد آئیرپورٹ سعودی عرب سعودی عرب مکہ روڈ انیشیٹو
    ہدایت اللہ خان نے کہا کہ وقف قانون میں ترمیم بالکل غلط ہے، حکومت مسلمانوں کے حقوق چھیننے کا کام کر رہی ہے، مودی حکومت کے اس قانون کے خلاف احتجاج میں ہم سڑکوں سے لیکر ایوان اور عدالت تک اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وقف قانون میں کی گئی ترمیم کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے ایک جلسہ عام منعقد کیا گیا۔ ساکچی میں منعقدہ ایک جلسہ عام میں جھارکھنڈ اقلیتی کمیشن کے ریاستی صدر ہدایت اللہ خان نے کہا کہ نئے قانون کے ذریعے مودی حکومت مسلمانوں کی جائیداد پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کی ہم سب مخالفت کرتے رہیں گے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل...
    دہلی (نیوز ڈیسک    )بھارتی فوجی قیادت میں بڑی تبدیلی۔ لیفٹیننٹ جنرل ایس ڈی رانا کو ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے ہٹادیاگیا،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایس ڈی رانا کالاپانی میں جبری بھیج دیئے گئے۔ دور دراز علاقے میں تبادلہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی دستاویزات سے جوڑا جا رہا ہے۔ لیکڈ ڈاکومنٹس نے را کو عالمی سطح پر مذاق بنا دیا۔ پہلگام آپریشن کی صداقت پر لیکڈ رپورٹس نے بھارتی حکومت کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا۔ ڈاکومنٹ میں اعلیٰ سطح کے جھوٹے آپریشنز میں سیکیورٹی اداروں کا کردار سامنے آ گیا۔ لیکڈ فائل جنرل رانا کی ذاتی حفاظت میں دی گئی تھی۔ حکومتی تحقیقات، لیکڈ فائلز جنرل رانا کے دفتر سے میڈیا تک پہنچیں۔...
    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی میڈیا کی جانب سے ان سے منسوب کی گئی جعلی سوشل میڈیا پوسٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹا، من گھڑت اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔ چند روز قبل ایک انسٹاگرام پوسٹ، جس میں پہلگام حملے پر پاکستان مخالف بیانیہ اختیار کیا گیا تھا، ہانیہ عامر کے نام سے وائرل ہوئی۔ اس جھوٹی پوسٹ میں حساس الزامات عائد کیے گئے جن میں پاک فوج، پاکستانی عوام اور مذہبی تنظیموں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے والی اس جعلی پوسٹ نے نہ صرف پاکستانی عوام کو تشویش میں مبتلا کیا بلکہ بھارتی مداحوں میں بھی غلط فہمی پیدا کی۔ تاہم اداکارہ ہانیہ عامر نے اس سازش...
    اسلام ٹائمز: رپورٹ میں غیر رجسٹرڈ معیشت کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ ملکی معیشت کے ایک تہائی کے مساوی ہے کیونکہ باقاعدہ کاروباری سیکٹرز کو بلند کسٹم ڈیوٹی، پیچیدہ ٹیرف کے معاملات، مہنگائی اور دیگر عوامل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ملک میں غیر روایتی یا غیر رجسٹرڈ کاروبار کا فروغ بھی بڑھ رہا ہے اور اندازہ ہے کہ یہ اس وقت مجموعی قومی پیداوار کے 40 فیصد کے مساوی ہوگیا ہے۔ خصوصی تحریر پاکستان کو اسمگلنگ کی وجہ سے سالانہ 3 کھرب 40 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے، اس بات کا انکشاف ایک آزاد تحقیقی رپورٹ میں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 340 ارب کے سالانہ نقصان میں سے 30 فیصد افغان...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 مئی ۔2025 )امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے اگر پاکستان کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی ہوئی تو ہم بھرپور قوت سے اس کا جواب دیں گے. امریکی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر پاکستان کا دو ٹوک موقف ہے پاکستان نے ہمیشہ ذمہ داری اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے ہم امن کے خواہاں ہیں تاہم اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں کشیدگی نہیں چاہتے لیکن اگر...
    اسلام آباد: پاکستان کو اسمگلنگ کی وجہ سے سالانہ 3 کھرب 40 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے، اس بات کا انکشاف ایک آزاد تحقیقی رپورٹ میں کیا گیا. رپورٹ کے مطابق 340 ارب کے سالانہ نقصان میں سے 30 فیصد افغان تجارتی راہداری کے ناجائز استعمال کی وجہ سے پہنچ رہا ہے، یہ رپورٹ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اف مارکیٹ اکانومی (پرائم) نے شائع کی ہے.  رپورٹ کے مطابق اسمگلنگ اور غیرقانونی تجارت کی وجہ سے ہونے والا نقصان پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار کے 26 فیصد کے مساوی ہے یعنی ملک کو سالانہ بنیاد پر اس غیر قانونی تجارت اور اسمگلنگ کی وجہ سے 340 ارب روپے ٹیکس محصولات میں کمی کا سامنا ہے. مزید پڑھیں: انسداد...
    اسلام آباد کو جدید اور بہترین ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک اہم پیش رفت۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس ۔اجلاس میں سافٹ وہیل الیکٹرک ٹرام اور الیکٹرک فیڈر بسیز کے آپریشنز کے حوالے سے تبادلہ خیال۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبران، این آر ٹی سی کے نمائندوں، اور دیگر شعبوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو وفاقی...
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مئی ۔2025 )بھارتی وزارت داخلہ نے پاکستانی شہریوں کو اٹاری واہگہ سرحد کے راستے انڈیا سے پاکستان جانے کی اجازت دے دی ہے یہ فیصلہ انڈین وزارت داخلہ کے 24 اپریل 2025 کے حکم نامے میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اٹاری چیک پوسٹ سے تمام آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیاں 30 اپریل سے بند کر دی جائیں گی.(جاری ہے) تازہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو تا حکم ثانی بشرط کلیئرنس، انڈیا سے اٹاری چیک پوسٹ کے ذریعے پاکستان واپس جانے کی اجازت ہو گی ”ٹائمز آف انڈیا“ نے سرکاری اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ انڈین حکومت کی...
    —فائل فوٹو رجسٹرار آفس نے 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔تحریری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل اس سال مقرر ہونے کا کوئی امکان نہیں۔  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق زیرِ التوا کیسز اور اپیلوں کو نمٹایا جائے گا۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست آئندہ ہفتے مقرر کرنیکی ہدایتاسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست آئندہ ہفتے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ...
    نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ایٹمی ممالک نے عارضی طور پر اپنے سفارتی تعلقات معطل کر دیے ہیں، ساتھ ہی اہم ترین معاہدوں کو معطل کرنے کی بھی دھمکیاں دی ہیں اور ایک دوسرے کے شہریوں کو ملک سے نکال دیا ہے۔ بھارت نے ممکنہ طور پر محدود فوجی کارروائی کی طرف اشارہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک غیر ملکی پروفیسر کا حوالہ دیتے ہوئے نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ دنیا کے 99 فیصد انسانوں کو ختم کر سکتی ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی تقریباً 99 فیصد آبادی کا خاتمہ ہو سکتا...
    امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ حکومت میں اسٹاک مارکیٹیں 1974ء کے بعد نچلی ترین سطح پر آئیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے 100 دنوں میں ٹیرف کے جھٹکوں نے عالمی مالیاتی نظام پر زلزلہ طاری کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی 100 دن کی کارکردگی کو بے مثال قرار دیا لیکن امریکی اخبار کے مطابق حقائق اس کے برعکس ہیں۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ حکومت میں اسٹاک مارکیٹیں 1974ء کے بعد نچلی ترین سطح پر آئیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے 100 دنوں میں ٹیرف کے جھٹکوں نے عالمی مالیاتی نظام پر زلزلہ طاری کیا۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایس اینڈ پی انڈیکس میں 7 فیصد کمی 1974ء کے بعد سب سے بڑی...
    اسلام آباد:190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیر اعطم عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی اپیلوں سے متعلق بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سامنے آنے والے بیان میں کہا گیا کہ رواں برس 2025 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل مقرر ہوتی نظر نہیں آتی۔ یہ بیان رجسٹرار آفس نے رپورٹ قائم مقام چیف جسٹس کے بینچ میں جمع کرادی، رپورٹ کے مطابق سزائے موت کے خلاف 2017 کی اپیل سب سے پرانی عدالت میں مقرر ہے، دائر ہونے کے بعد اپیلیں اپنی اپنی باری پر مقرر ہوتی ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مجموعی طور پر سزا کے خلاف...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیر اعطم عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی  اپیلوں سے متعلق بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سامنے آنے والے بیان میں کہا گیا کہ رواں برس 2025 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل مقرر ہوتی نظر نہیں آتی۔ یہ بیان رجسٹرار آفس نے رپورٹ قائم مقام چیف جسٹس کے بینچ میں جمع کرادی، رپورٹ  کے مطابق سزائے موت کے خلاف 2017 کی اپیل سب سے پرانی عدالت میں مقرر ہے، دائر ہونے کے بعد اپیلیں اپنی اپنی باری پر مقرر ہوتی ہیں۔ امیشا پٹیل سلمان...
    190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیر اعطم عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی  اپیلوں سے متعلق بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سامنے آنے والے بیان میں کہا گیا کہ رواں برس 2025 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل مقرر ہوتی نظر نہیں آتی۔ یہ بیان رجسٹرار آفس نے رپورٹ قائم مقام چیف جسٹس کے بینچ میں جمع کرادی، رپورٹ  کے مطابق سزائے موت کے خلاف 2017 کی اپیل سب سے پرانی عدالت میں مقرر ہے، دائر ہونے کے بعد اپیلیں اپنی اپنی باری پر مقرر ہوتی ہیں۔ رپورٹ  میں مزید کہا گیا کہ مجموعی طور پر سزا کے خلاف 279 اپیلیں زیر التوا ہیں، سزائے موت کی 63...
    کراچی: وفاقی وزارت بحری امور نے سمندری آلودگی پر قابو پانے اور شہر کا فضلہ ٹریٹمنٹ کے بغیر سمندر میں گرنے جیسے سنگین آبی آلودہ کے مسئلے کے تدارک کے لیے سندھ حکومت اور میئر کراچی کے ساتھ اشتراک عمل کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے وفاقی وزیر بحری امور چوہدری جنید انور نے وزیر اعلیٰ سندھ کو مکتوب لکھنے اور میئر کراچی سے ملاقات کا اعلان کیا ہے۔ نہروں کے خلاف دھرنے سے متاثرہ کارگو پر ڈیمرج اور پورٹ چارجز میں رعایت دی جائیگی۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ سمندری آلودگی کے مسئلے پر سندھ حکومت اور میئر کراچی کے اشتراک کے بغیر قابو پانا مشکل ہے، وفاقی وزارت بحری امور فضلہ کو ٹریٹ...
    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پیپلز پنک اینڈ نارمل ٹیکسی سروس منصوبے کو "سندھ کے لیے تاریخی سنگِ میل" قرار دیا اور لکھا کہ حکومت سندھ ٹرانسپورٹ نظام کو جدید بنانے اور تمام طبقات کے لیے مساوی مواقع پیدا کرنے کے لئے عزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے پیپلز پنک اور نارمل ٹیکسی سروس کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام میں انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے پیپلز پنک اینڈ نارمل ٹیکسی سروس  کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں نئی سروس شروع کی گئی...
    سٹی 42 : وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پورے خطے کو شدید خطرات لاحق ہیں، بھارت کا رویہ انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے۔ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس میں کہا کہ پورے خطے کو شدید خطرات لاحق ہیں، بھارت کا رویہ انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ رویہ اپنایا ۔  بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل
    ایک مشترکہ بیان میں گلگت بلتستان کونسل کے اراکین کا کہنا تھا بھارت پاکستان کو مختلف دھمکیوں کے ذریعے ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے مگر پاکستانی قوم ان کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے اور قوم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کونسل کے ممبران ایوب شاہ، شیخ احمد علی نوری، سید شبیہ الحسنین، عبد الرحمن، اقبال نصیر اور حشمت اللہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پہلگام میں ہونے والے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ عالمی اداروں سے پہلگام حملے کی جلد شفاف و منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پاکستان کے برعکس بھارت ہمیشہ دہشتگردی میں ملوث رہا ہے اور اس...
    سٹی 42 : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے بھارت کو بھرپور جواب دیں گے ۔  وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حملے کو دیکھیں گے اگر خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہم نے ردعمل دینا ہے، جس طرح کا بھارت کا عمل ہوگا اسی طرح کا رد عمل دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے حملے کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔  بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل خواجہ آصف نے کہا کہ دوست ممالک پڑوسی ممالک اور خطے کی بڑی طاقتیں بھی...
    کراچی: سندھ حکومت نے پیپلز پنک اور نارمل ٹیکسی سروس کا آغاز کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام میں انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے پیپلز پنک اینڈ نارمل ٹیکسی سروس  کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں نئی سروس شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹویٹ میں لکھا کہ منصوبے کا مقصد خواتین کو بااختیار، سفر کو محفوظ بنانا، اور صوبے بھر میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پیپلز پنک اینڈ نارمل ٹیکسی سروس...
    نیلم/شاردہ: وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران و صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا *انجینئر امیر مقام نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے عوام تنہا نہیں ہیں پوری قوم، حکومت پاکستان اور پاک فوج ان کے ساتھ ہیں۔ ہماری خواہش امن ہے، ہندوستان نے اگر جنگ مسلط کی تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کو شکست سے دوچار کرے گی۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفرون امیر مقام نے لائن آف کنٹرول کے علاقے شاردہ میں صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی جانب سے منعقدہ “یکجہتی کشمیر” جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام کی دعوت پر نیلم کا دورہ کرنے کا...
    ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد پیش کرنے پر مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔ مودی سرکار جو پہلگام فالس فلیگ کی سازش میں بری طرح ناکام ہونے پر پہلے ہی پوری دنیا میں خفگی اُٹھارہی تھی، آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری اور اس کی دہشت گردی کی کارروائی کے لیے بھارتی فوج کے افسران کی کال ریکارڈنگ بھی پیش کی تھی۔ پاکستان میں سرحدی دہشتگردی کا نیٹ ورک پوری دنیا میں بے نقاب ہوجانے کے ان ناقابل تردید شواہد سے مودی حکومت...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے طلبہ یونین کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے تشکیل دی گئی حکومتی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے طلبہ یونین پر پابندی کیخلاف کیس کی سماعت کی.(جاری ہے) دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے طلبہ یونین کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی کی جانب سے عبوری رپورٹ بھی دی ہے جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ماضی میں تمام یونیورسٹیوں کے طلبہ سیاسی ونگز بنے ہوئے تھے، نئے...
    نئی نسل کے نوجوانوں کو چینی طرز کی جدیدیت کی تعمیر میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا ہوگی، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :یکم مئی کو شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کےنوویں شمارےمیں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے نسل کے نوجوانوں کو چینی طرز کی جدیدیت کی تعمیر میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جائے”۔مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ “جب نوجوانوں کے پاس مثالی عزائم ہوں گے، ذمہ داری کا جذبہ ہوگا، محنت کرنے کی صلاحیت ہوگی اور...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے طلبا یونینز پر پابندی کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران حکومت سے اس ضمن میں بنائی گئی کمیٹی کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد بلال حسن اور ایک اور معزز جج شامل تھے۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت نے طلبا یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے ایک کمیٹی قائم کی ہے، جس کی عبوری رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ ماضی میں تمام...
    —فائل فوٹو پولیس نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں پیش رفت رپورٹ  سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔دورانِ سماعت پولیس نے کہا کہ میرپور بٹھورو سے لاپتہ شہری زبیر شاہ واپس گھر آگیا ہے۔عدالت نے شہری کی گھر واپسی پر درخواست نمٹا دی۔سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری محمد یونس کی بازیابی سے متعلق درخواست پر تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ نے لاپتہ شہری کے پاسپورٹ سے متعلق تفصیلات حاصل کر لیں؟ یہ بھی پڑھیے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت لاپتہ افراد کیس: پولیس رولز میں 3 ماہ میں اصلاحات کا حکم تفتیشی افسر نے کہا کہ ہم نے پاسپورٹ کی معلومات کے لیے نادرا...
    مظفر آباد میں یکجہتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ مل کر جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت و بلتستان  انجینئر امیر مقام نے بھارت کی جانب سے پہلگام کے خود ساختہ واقعے کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے دورے کا مقصد یہاں کہ عوام کو یقین دلانا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا اور انہیں کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا...
    برطانوی اخبار ’فناشل ٹائمز‘نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرکے علاقائی سلامتی کو سنگین خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برطانوی اخبار نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بھارت کے متنازعہ اور شر انگیز فیصلے کا پوسٹ مارٹم کردیا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کا جنگی جنون: نریندر مودی نے فوج کو اہداف کے تعین، کارروائی کی اجازت دے دی اخبارنے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے یکطرفہ فیصلے کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ آبی تناؤ میں اضافے کا خدشہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ...
    رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو حکومت نے رونن بار کی برطرفی کا فیصلہ معطل کرنے سے عدالت کو آگاہ کر دیا، نیتن یاہو نے شین بیت کے سربراہ رونن بار کو مارچ میں برطرف کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی حکومت نے سکیورٹی چیف رونن بار کی برطرفی کا فیصلہ واپس لے لیا۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو حکومت نے رونن بار کی برطرفی کا فیصلہ معطل کرنے سے عدالت کو آگاہ کر دیا، نیتن یاہو نے شین بیت کے سربراہ رونن بار کو مارچ میں برطرف کر دیا تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سپریم کورٹ نے نیتن یاہو حکومت کے فیصلے کو روک دیا تھا۔ رونن بار نے گذشتہ روز بیان دیا...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم پہل نہیں کریں گے لیکن اگر بھارت نے حملہ کیا تو جواب بھرپور دیں گے۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے قومی سلامتی کے معاملے پر اتحاد کا مظاہرہ کرنے پر اپوزیشن سمیت تمام ارکان پارلیمان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ واضح کہہ رہا ہوں پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی لینا دینا نہیں، لیکن اگر بھارت نے کوئی جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے، بھارت کا بیانیہ ناکام ہوگیا، بھارتی اب خود نریندر مودی سے استعفیٰ مانگ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 اپریل 2025ء) یورپی عدالت کا یہ فیصلہ برسلز کی جانب سے مالٹا کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔ یورپی یونین کی عدالت انصاف نے مالٹا کے اس پروگرام کو یورپی یونین کے قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا، ''یونین کی شہریت کا حصول تجارتی لین دین کے نتیجے میں نہیں ہو سکتا ہے۔‘‘ ’گولڈن پاسپورٹس‘: یورپی یونین کی عدالتی کارروائی کی دھمکی گولڈن پاسپورٹ والا ملک: یورپ کے ویزا فری سفر کی سہولت معطل برسلز نے 2022ء میں مالٹا کے اس پروگرام کے خلاف یورپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت سے رجوع کیا تھا، جس کے تحت غیر یورپی شہریوں کو بڑی ادائیگیوں یا سرمایہ...
    کراچی: جامعہ کراچی کے قریب واٹر کارپوریشن کی مرکزی لائن پھٹ گئی ہے جس سے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہو گیا اور پانی کے ضیاع سے ایک کلو میٹر تک کا علاقہ زیرآب آگیا،  متاثرہ علاقے کی تمام گلیوں میں پانی داخل ہوکر گھروں کے اندر جمع ہوگیا، علاقہ سیلابی صورتحال کا منظر پیش کررہا تھا، دروازے ٹوٹ گئے گاڑیاں خراب ہو گئیں جبکہ پانی کا وال بند کرنے میں بھی تاخیر کی گئی جس کی وجہ سے کئی گھنٹے تک لائن سے پانی جاری رہا جبکہ واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ 84 انچ کی سائفن 19 پھٹ گئی جس کا مرمتی کام 96 گھنٹے میں مکمل ہو گا شہری پانی احتیاط سے استعمال کریں۔ تفصیلات...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے منصورہ میں ملاقات کی جس کے دوران پاک بھارت حالیہ کشیدگی ، سرحدوں کی صورتحا ل اور مسئلہ فلسطین پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیر نے جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ کی تحسین کی۔انہوں نے امیر جماعت کو نیشنل سیکورٹی کونسل کے فیصلوں کے بارے میں بریفنگ دی اور حکومتی فیصلوں سے آگاہ کیا۔نائب امیر لیاقت بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر جماعت نے کہا کہ بھارت کے غیر منطقی اور جارحیت پر مبنی اقدامات اور خصوصی طور پر سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کے یکطرفہ اور غیر قانونی...
     سٹی 42:  وفاقی  وزیر داخلہ محسن نقوی  نے  تربت میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ  پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا      وزیرداخلہ محسن نقوی نے  آپریشن کے نتیجے  میں 3 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز  کی ستائش  کی ،  محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرکے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی پوری قوم معترف ہے۔ بلوچستان میں قیام امن کیلئے پوری قوم سکیورٹی فورسزکے ساتھ کھڑی ہے۔ 2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی
    برطانوی اخبار فناشل ٹائمز نے اپنی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے متنازع اور شر انگیزی پر مشتمل فیصلے کا پوسٹ مارٹم کردیا۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے یکطرفہ فیصلے کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے اس فیصلے سے نہ صرف پاک بھارت آبی تناؤ میں اضافے کا خدشہ ہے بلکہ علاقائی سلامتی کو بھی سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پانی کی سیکیورٹی پر کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی...
    بین الاقوامی کیریئر بنانے کی امید رکھنے والے بہت سے پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک سے ملازمت کی پیشکش کو حاصل کرنا مشکل لگتا ہے۔ تاہم، اب کئی ممالک ایسے ہیں جو ’جاب سیکر ویزا‘ فراہم کر رہے ہیں، جس کے تحت آپ بغیر کسی اسپانسر یا پیشگی نوکری کے، عارضی طور پر وہاں رہ کر ملازمت تلاش کر سکتے ہیں۔ کچھ ممالک جن میں جرمنی، آسٹریا، سویڈن، متحدہ عرب امارات، پرتگال، اسپین اور ڈنمارک ، وہ ممالک ہیں جو سال 2025 میں پاکستانیوں کے لیے جاب سیکر ویزے پیش کر رہے ہیں۔ جاب سیکر ویزا کیا ہے؟ جاب سیکر ویزا ایک عارضی رہائشی اجازت نامہ ہوتا ہے جو افراد کو کسی ملک میں داخل ہونے اور مخصوص مدت تک...
    اپنے بیان میں پیر صاحب پگارا کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری سرحدوں پر جو جنگ کے خطرات منڈلارہے ہیں، اس موقع پر پوری قوم کو متحد ہوکر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے، مودی سرکار نے اگر پاکستان کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کیا تو افواج پاکستان پوری قوم کی مدد اور حمایت سے اس کامنہ توڑ جواب دیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کو مشترکہ کامیابی قرار دے دیا۔ پیر صاحب پگارا کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں نے شدید گرمی کے باوجود چھوٹے چھوٹے قصبوں اور دیہاتوں میں...
    اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک ہی بچے کے لیے دو ماؤں کو ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ جنید اکبر خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ایک بچے کے لیے دو ماؤں کو ادائیگیوں کا آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ بریف میں بتایا گیا کہ ایک ہی بچے کے لیے دو ماؤں کو ادائیگی کے 2 ہزار 312 کیسز رپورٹ ہوئے، اس مد میں بینظیر انکم کے تحت 1 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ آڈیٹر جنرل پاکستان نے بتایا کہ یہ رقوم بچوں کو تعلیمی وظائف کے تحت کیش میں دی گئیں۔  آڈٹ بریف کے مطابق ایک...
    —فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے سوال کیا کہ سرجانی ٹاؤن سے لاپتہ مظفر علی سے متعلق کیا پیش رفت ہے؟ جس پر فوکل پرسن محکمۂ داخلہ نے بتایا کہ لاپتہ شہری کے اہلخانہ کی مالی معاونت کےلیے سمری منظور ہوچکی ہے۔  یہ بھی پڑھیے لاپتہ افراد کیس انتہائی اہم ہے، ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں: جسٹس جمال مندوخیل لاپتہ افراد کیس: پولیس رولز میں 3 ماہ میں اصلاحات کا حکم سرکاری وکیل نے کہا کہ مہلت دی جائے اہلخانہ کی مالی معاونت کی جائے گی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پہلے تو آپ کہہ رہے...
    بشریٰ بی بی کو جیل میں کتنی سہولیات میسر؟ رپورٹ عدالت میں جمع WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان گل اور ظہیر عباس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ جنرل آفس نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، عدالت نے جیل سہولیات سے متعلق رپورٹ وکیل درخواست گزار...
    جرائم کے اعدادوشمار میں نمایاں بہتری کا ادراک کرتے ہوئے عالمی ایجنسی نمبیو کی جانب سے جاری کردہ 2025 کے کرائم اینڈ سیفٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شمار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں عالمی جرائم کے انڈیکس میں لاہور کو 37 ویں اور دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں 63 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، لاہور کے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی کو نوٹ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ شہر اب نیویارک، لندن، واشنگٹن، برلن، استنبول اور پیرس جیسے بڑے شہروں سے زیادہ محفوظ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور کے سائیکل سواروں کی یاد میں عالمی رپورٹ میں اس کامیابی کو جرائم سے لڑنے کی بہتر حکمت عملیوں سے منسوب...
    اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان گل اور ظہیر عباس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ جنرل آفس نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی۔ عدالت نے جیل سہولیات سے متعلق رپورٹ وکیل درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی کو جیل میں الگ...
    پہلی حج پرواز 393 عازمین کو لے کر آج رات اسلام آباد سے مدینہ کے لیے روانہ ہوگی۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی عازمین کو رخصت کریں گے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مجموعی طور پر 100 پروازیں 28400 عازمین کو لے کر حج کے لیے روانہ ہوں گی جن کے لیے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 7 خصوصی امیگریشن کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ حج آپریشن آئندہ ماہ مئی کی 31 تاریخ تک جاری رہےگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہاہے کہ عالمی غیر یقینی صورتحال اور مالیاتی منڈیوں کی اتار چڑھائو کے سبب عالمی مالیاتی استحکام کو خطرات لاحق ہیں، فوجی تصادم جیسے بڑی جغرافیائی سیاسی کشیدگیاں سٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی اور خودمختار قرضوں کے پریمیئم میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں،آئی ایم ایف نے اس صورتحال کے تناظرمیں عالمی برادری کی جانب سے مل کر احتیاطی اقدامات کرنے اورممالک کے مالیاتی ڈھانچوں کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پرزوردیاہے۔ یہ بات آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ عالمی مالیاتی استحکام رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اقتصادی پالیسیوں میں غیر یقینی صورتحال،...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کو لاہور میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ صنم جاوید کو انویسٹی گیشن پولیس تھانہ اسلام پورہ نے گرفتار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: صنم جاوید کی بریت کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    چین کی جانب سے’’تھیئَے شیئن جیاؤ، نیو عہ جاؤ کی کورل ریف ایکو سسٹم سروے رپورٹ‘‘جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت قدرتی وسائل کے تحت ساؤتھ چائنا سی ڈویلپمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے تھیئَے شیئن جیاؤ اورنیو عہ جیاؤ کی چٹانوں کے ماحولیاتی نظام پر ایک سروے رپورٹ جاری کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق تھیئَے شیئن جیاؤ کا کورل ریف ماحولیاتی نظام شدید تنزلی کا شکار ہے جبکہ نیو عہ جیاؤ کا کورل ریف ماحولیاتی نظام صحت مند ہے۔تھیئَے شیئن جیاؤ اور نیو عہ جاؤ چین کے جزائر نان شا کا حصہ ہیں۔ سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ تھیئَے شیئن جیاؤ کا کورل ریف ماحولیاتی نظام شدید تنزلی...
    کشمیر کی خوبصورت وادیوں میں ایک بار پھر خون بہایا گیا ہے۔ پہاڑوں کے دامن میں اس بار خون صرف بیگناہ سیاحوں کا نہیں بلکہ سچائی کا بھی بہا ہے۔ پہلگام میں پیش آنے والا فائرنگ کا واقعہ جس نے درجنوں جانیں نگل لیں وہ ایک دردناک سانحہ ہی نہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کی عکاسی کرتا ہے۔ ایسا منصوبہ جو صرف لاشوں پر سیاست چمکانے والوں کا ہی ہو سکتا ہے۔مودی سرکار کی فریب کی کہانی نے خون کے دھبوں میں سچ کی تلاش کو انتہائی آسان بنا دیا ہے۔ بھارتی حکومت کا فالس فلیگ آپریشن ایک بار پھر بری طرح بینقاب ہو چکا ہے، اس بار ثبوت اتنے واضح ہیں کہ خود بھارت کے عوام، صحافی، متاثرین...
    بھارتی حکومت کی جانب سے ایک نیا بزدلانہ اقدام سامنے آیا ہے جس میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر کیے جانے والے اس فیصلے میں پاکستان کے معتبر نیوز چینلز ڈان نیوز، سما ٹی وی، اے آر وائی نیوز اور جیو نیوز بھی شامل ہیں۔ On the recommendations of the Ministry of Home Affairs, the Government of India has banned the 16 Pakistani YouTube channels including Dawn News, Samaa TV, Ary News, Geo News for disseminating provocative and communally sensitive content, false and misleading narratives and… pic.twitter.com/AusR1fCkvN — ANI (@ANI) April 28, 2025 بھارتی حکام نے یہ پابندی اس بنیاد پر لگائی ہے کہ ان چینلز نے...