جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت خیبرپختونخواہ میں دہشت گردوں کے خلاف طاقت کا بھرپور استعمال کرے، ہم پاکستان کےساتھ ہیں۔چینیوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ افغانستان سے ٹی ٹی پی کے لوگ پاکستان میں آکر دہشت گرد کارروائیاں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں حالات بہت خراب ہیں، لوگ گھروں سےنہیں نکل سکتے۔مولانا فضل الرحمان نے مشورہ دیا کہ پاک افغان کشیدگی کوبات چیت کےذریعےحل کیا جائے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان

پڑھیں:

اب ڈونلڈ ٹرمپ کہاں ہے جو کہتا تھا میں نے غزہ میں جنگ بند کرائی، مولانا فضل الرحمان

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ ہم امریکی صدر اور اس کے کسی فارمولے کو نہیں مانتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہید ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہاں ہے جو کہتا تھا میں نے غزہ میں جنگ بند کرائی۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کے کسی فارمولے کو نہیں مانتے۔ مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہید ہو رہے ہیں، فلسطین کی آزادی امت مسلمہ کی منزل ہونی چاہئے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت دہشت گردوں کیخلاف طاقت کا استعمال، افغانستان سے مذاکرات کرے: فضل الرحمن
  • ٹی ٹی پی کے خلاف آپریشن پر مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی حمایت کردی
  • اب ڈونلڈ ٹرمپ کہاں ہے جو کہتا تھا میں نے غزہ میں جنگ بند کرائی، مولانا فضل الرحمان
  • ہمیں افغانستان کو ساتھ ملانا چاہیے تھا بجائے کہ وہ بھارت جاتا، فضل الرحمان
  • آصف علی زرداری کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی
  • مولانا فضل الرحمان کی تحریکِ انصاف کے وفد سے ملاقات
  • افغانستان کے ساتھ مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں اور انکے حامیوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
  • پارلیمان کو ربڑ اسٹیمپ کی طرح استعمال کیا جاتا ہے، اختر مینگل
  • کیریبین میں امریکہ کی نئی مہم جوئی