غیر ملکی دوستوں کے لئے “چین کا دورہ زیادہ آسان اور پر کشش ہے ، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
غیر ملکی دوستوں کے لئے “چین کا دورہ زیادہ آسان اور پر کشش ہے ، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز
xبیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعہ کے روزرسمی پریس کانفرنس میں چین کی جانب سے ویزا فری ٹرانزٹ میں شامل ممالک کی تعداد 55 تک بڑھانے اور اس کے اثرات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین ویزا درخواست کے طریقہ کار کو آسان بنا رہا ہے اور “ون اسٹاپ” امیگریشن اور خریداری پر ٹیکس ریفنڈ کی خدمات کو لاگو کیا گیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی دوستوں کا “چائنا ٹور” اب زیادہ آسان اور پر کشش ہے ۔ ڈی کپلنگ اور تنگ نظری پر مبنی پالیسیاں چین کا انتخاب نہیں ہیں ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم عملی اقدامات کے ساتھ اعلیٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دیتے رہیں گے، تمام ممالک کے ساتھ مواقعوں کا اشتراک کریں گے اور ایک بہتر مستقبل تخلیق کریں گے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی صدر کا تیان ہوا سمیت 8 فلمی فنکاروں کے نام جوابی خط چینی صدر کا تیان ہوا سمیت 8 فلمی فنکاروں کے نام جوابی خط وزیر داخلہ محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم سے ملاقات، ویزا سہولیات پر اتفاق چین اور روس کو مشرقی ایشیا تعاون میکانزم کو فروغ دینا چاہئے، چینی وزیر خارجہ عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی کانفرنس میں شرکا کا اظہار خیال بحری ترقی میں نجی شعبے کا کردار قابل تحسین ہے، وفاقی وزیر بحری امور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس ریکارڈ سطح پر، ڈالر سستا ہوگیا.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سعودی وزارت عمرہ کی زائرین کے لیے بڑی وارننگ
ویب ڈیسک: سعودی عرب میں شدید گرمی کی لہر کے پیشِ نظر، سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں تاکہ وہ صحت کے مسائل سے بچ سکیں اور محفوظ طریقے سے عبادات انجام دے سکیں۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں روزانہ صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک درجہ حرارت انتہائی بلند ہوتا ہے، اس لیے زائرین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان اوقات میں دھوپ میں پیدل چلنے سے گریز کریں، خاص طور پر بزرگ افراد، خواتین اور بیمار افراد کے لیے یہ وقت زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے۔
پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
وزارت نے زائرین کو تاکید کی ہے کہ وہ سایہ دار جگہوں پر قیام کریں،پانی کا استعمال زیادہ کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو، خالی پیٹ دھوپ میں باہر نہ نکلیں اور
ہلکے رنگ کے اور ڈھیلے کپڑے پہنیں تاکہ گرمی کا اثر کم ہو۔
اس کے علاوہ وزارت حج و عمرہ نے یاد دہانی کروائی ہے کہ روضۂ اطہر میں حاضری کے لیے باقاعدہ پرمٹ (اجازت نامہ) لینا لازمی ہے۔ بغیر پرمٹ کے کسی کو بھی مسجد نبوی کے روضۂ اطہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پرمٹ "نسک" یا "توقعنا" ایپ کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
تقریبا 15 ہزار شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں
سعودی حکام نے کہا ہے کہ ان ہدایات پر عمل نہ صرف زائرین کی صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ اس سے بھیڑ اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بھی بچا جا سکتا ہے۔