زر مبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
کراچی(کامرس ڈیسک)پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ ہوا ہے اور اسٹیٹ بینک کے مطابق غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے بڑھ گئے ہیں۔
پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر ہے کہ اس کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر سے بڑھ گئے ہیں۔ ایک ماہ میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 4 جولائی 2025 کو ایک ارب 93 کروڑ 76 لاکھ ڈالرز بڑھ کر 20 ارب 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی بلند سطح پر جا پہنچے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے پاس اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 50 کروڑ 22 لاکھ ہیں، جب کہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 52 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے بیان کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ حکومتِ پاکستان کو موصول ہونے والے کثیرالطرفہ اور تجارتی قرضوں کی وجہ سے ہوا ہے۔
ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ یہ سنگِ میل اسٹیٹ بینک اور وفاقی حکومت کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہوا، جنہوں نے بیرونی شعبے کو مستحکم کرنے کے لیے دانشمندانہ معاشی پالیسیاں نافذ کیں اور بروقت بیرونی مالی معاونت کو یقینی بنایا۔
مزیدپڑھیں:اگلے 12 گھنٹوں کے دوران بارش، آندھی اور طوفان کا الرٹ جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: زرمبادلہ کے ذخائر اسٹیٹ بینک کے کے ذخائر میں کے زرمبادلہ
پڑھیں:
روایتی او ایم او کے ذریعے 12.647 کھرب روپے کا انجیکشن کیا گیا، اسٹیٹ بینک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کا مرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ روز کو بینکاری نظام میں مجموعی طور پر 13 کھرب روپے کا انجیکشن کیا، جس کا مقصد قلیل مدتی لیکویڈیٹی کو برقرار رکھنا تھا۔ یہ انجیکشن روایتی اور شریعت کے مطابق اوپن مارکیٹ آپریشنز(او ایم او) کے ذریعے کیا گیا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، روایتی او ایم او کے ذریعے 12.647 کھرب روپے کا انجیکشن کیا گیا، جس کی اوسط شرح منافع 11.03 فیصد رہی، اور زیادہ تر رقم 14 روزہ مدت کے آلات کے ذریعے فراہم کی گئی۔دوسری جانب، مرکزی بینک نے شریعت کے مطابق مداربہ پر مبنی او ایم او بھی کیا، جس میں 361.6 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا۔ یہ انجیکشن 7 دن اور 14 دن کی مدت کے آلات کے ذریعے کیا گیا، جن کی شرح منافع بالترتیب 11.11 فیصد اور 11.10 فیصد رہی۔