زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک ارب 77 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 50 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مجموعی ذخائر مارچ 2022ء کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک ارب 77 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 50 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے اور 4 جولائی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 52 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ذخائر کی مالیت ڈالر کی سطح پر لاکھ ڈالر

پڑھیں:

ایران اسرائیل جنگ کے باوجود پاکستان کی ایران سے درآمدات میں 18 فیصد کا اضافہ

جولائی 2024ء تا جون 2025ء میں ایران سے درآمدات ایک ارب 22 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اسرائیل جنگ کے باوجود جون میں پاکستان کی ایران سے درآمدات جاری رہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی ایران سے درآمدات میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا۔ وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جون میں پاکستان کی ایران سے درآمدات 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال ایران سے درآمدات میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی 2024ء تا جون 2025ء میں ایران سے درآمدات ایک ارب 22 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں۔ مالی سال 2023ء سے 2024ء کے دوران ایران سے درآمدات کا حجم ایک ارب 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ایران نے گزشتہ سال دو طرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران اسرائیل جنگ کے باوجود پاکستان کی ایران سے درآمدات میں 18 فیصد کا اضافہ
  • زر مبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ
  • ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر
  • پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران بڑا اضافہ
  • قومی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران بڑا اضافہ،بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر ہو گئے
  • چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 33 کھرب 17 ارب ڈالر ہو گئے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ مالی سال کے دوران ایک لاکھ 8 ہزار 500 روپے اضافہ ریکارڈ