Express News:
2025-07-11@13:02:21 GMT

پاکستان میں کریپٹو کرنسی کے حوالے سے اہم اقدام

اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT

ڈیجیٹل اثاثوں کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے باعث پاکستان میں کرپٹو کرنسی کا نیا نظام متعارف کرادیا گیا ہے۔

نیو یارک کے آزاد میڈیا پلیٹ فارم"کوائن ٹیلی گراف میگزین "نے پاکستان کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے اقدامات کو سراہا جس میں پاکستان کرپٹو اثاثوں کو منظم کرنے کے لیے بٹ کوائن ذخائر قائم کرے گا۔

وزیر مملکت اور سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان میں موجود بٹ کوائنز کو قومی ذخیرے میں شامل کیا جائے گا جو کہ مالی استحکام کی طرف اہم سنگ میل ہے۔
کوائن ٹیلی گراف میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی مل کر مظبوط کرپٹو فریم ورک کی تشکیل کریں گے۔

بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے بٹ کوائن ذخائر سے ڈی فائی کے ذریعے آمدن حاصل کرے گا۔ ڈیسینٹرلائزڈ فنانس پروٹوکولز کے تحت، کرپٹو کرنسی کی مدد سے مالی سرگرمیاں جیسے قرضہ جات اور لین دین بغیر کسی بینک کے سسٹم کے آسانی سے مکمل کی جا سکیں گی۔

بلال بن ثاقب کی مائیکرو اسٹریٹیجی کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین مائیکل سیلر سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کے اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو میں مشیر بننے کی پیشکش زیر غور آئی۔

رپورٹ کے مطابق 2024 میں کرپٹوکرنسی اپنانے میں تیز رفتار پیشرفت کی وجہ سے پاکستان عالمی انڈیکس میں نواں نمبر پر آگیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بٹ کوائن

پڑھیں:

اماراتی ایئر لائن اور دبئی ڈیوٹی فری میں کرپٹو کرنسی سے ادائیگی کی سہولت متعارف

دبئی: دبئی کی معروف ایئرلائن Emirates Airline اور Dubai Duty Free نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی کی سہولت متعارف کرانے جا رہے ہیں۔ 

اس فیصلے کا مقصد نوجوان اور ٹیکنالوجی سے وابستہ صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنا ہے جو ڈیجیٹل کرنسی کو ترجیح دیتے ہیں۔

یہ پیش رفت Emirates اور Crypto.com کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے (MoU) کے تحت ہوئی، جس پر HH شیخ احمد بن سعید آل مکتوم کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ 

اس معاہدے کے مطابق صارفین آئندہ سال سے فلائٹس اور ڈیوٹی فری خریداری کیلئے بٹ کوائن، ایتھریئم اور دیگر کرپٹو کرنسیز سے ادائیگی کر سکیں گے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 112,000 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ دبئی پہلے ہی کرپٹو انویسٹمنٹ کے حوالے سے خطے کا سب سے بڑا مرکز بن چکا ہے، جہاں 2024 میں 30 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری آئی۔

.@Emirates, @DubaiDutyFree, and @Cryptocom have signed a Memorandum of Understanding to enable digital payment solutions for travellers.

This partnership agreement represents a promising step towards our shared ambition to transform travel and commerce. By exploring advanced… pic.twitter.com/qS1WATKTWX

— HH Sheikh Ahmed bin Saeed Al Maktoum (@HHAhmedBinSaeed) July 9, 2025

دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ پہلے ہی ورچوئل رئیل اسٹیٹ میں بلاک چین کو شامل کرنے کیلئے Crypto.com سے شراکت کر چکا ہے، اور دبئی کی کئی بڑی کمپنیز جیسے ریئل اسٹیٹ اور ٹیلی کام ادارے پہلے ہی کرپٹو قبول کر رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • بٹ کوائن کرپٹو کرنسی ایک لاکھ 16 ہزار ڈالر کی بلند ترین سطح سے تجاوز کرگئی
  • دبئی ایئرپورٹ سے مسافروں کے لیے خوشخبری
  • پاکستان میں کرپٹو کرنسی کا نیا نظام متعارف، قومی سطح پر بٹ کوائن ذخائر قائم کرنے کا منصوبہ
  • اماراتی ایئر لائن اور دبئی ڈیوٹی فری میں کرپٹو کرنسی سے ادائیگی کی سہولت متعارف
  • بٹ کوائن کی قیمت میں دھماکہ خیز اضافہ، قیمت 1 لاکھ 17 ہزار کو پہنچ گئی
  • دبئی ایئرپورٹ پر کرپٹو کرنسی استعمال ہوسکے گی؟
  • کرپٹو مارکیٹ میں ہلچل: بٹ کوائن کی قیمت 112,000 ڈالر کے قریب پہنچ گئی
  • پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی پائلٹ پروجیکٹ کا عنقریب آغاز، کرپٹو ریگولیشن منظور
  • کرپٹو کرنسی ۔۔۔۔کیا پاکستانی معیشت تیار ہے؟