" چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین اور دیگر کےحکومت پاکستان سے معاملات طے پا گئے، عبداللہ گل کا دعویٰ،عمرچیمہ کا بھی تبصرہ آگیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو سزا کے بعدقومی احتساب بیورو(نیب) کے اقدامات کے بعد سے چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین بیرون ملک ہیں اور ماضی میں ان کے بیانات بھی سامنے آئے کہ "چاہے جتنا مرضی ظلم کرلو، ملک ریاض گواہی نہیں دے گا۔ میرا کل بھی یہ فیصلہ تھا، آج بھی یہی فیصلہ ہے" لیکن اب سابق آرمی چیف حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے حکومت پاکستان کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں تاہم اس پر سینئر صحافی عمر چیمہ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ"15 جولائی کوئی دور نہیں، دیکھتے ہیں ملک صاحب کدھر پہنچتے ہیں" جس سے شبہ ہوتا ہے کہ ابھی بھی شاید معاملات سلجھ نہ سکیں اور ملک ریاض کو ریلیف نہ مل سکے جس طرح عبداللہ گل کا دعویٰ ہے۔
تفصیل کے مطابق عبداللہ گل نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ " چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین، سابق MPA و ڈائریکٹر لینڈ حاجی امجد محمود چوہدری، اور کنٹری ہیڈ محمد شاہد قریشی کے حکومت پاکستان سے معاملات طے پا گئے ہیں،ملک ریاض 15 جولائی 2025 کی شام کراچی پہنچیں گے"۔
یو اے ای کے ویزوں سے متعلق اہم ملاقات طے پا گئی ، وزیر داخلہ سے ملکر حل نکالیں گے،محسن نقوی
????بریکنگ نیوز????
چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین، سابق MPA و ڈائریکٹر لینڈ حاجی امجد محمود چوہدری، اور کنٹری ہیڈ محمد شاہد قریشی کے ???????? حکومت پاکستان سے معاملات طے پا گئے ہیں۔
✈️ ملک ریاض 15 جولائی 2025 کی شام کراچی پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق ان معاملات میں صدر پاکستان آصف… pic.
لاڑکانہ: ایک ہی خاندان کی 4 بچیاں تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا کہ ان معاملات میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کلیدی کردار ادا کیا،ملک ریاض کراچی میں حکومت سندھ کی سیکیورٹی میں بلاول ہاؤس میں قیام کریں گے، جب تک اسلام آباد واپسی کی کلیئرنس مکمل نہیں ہو جاتی، اس کے بعد وہ اسلام آباد روانہ ہوں گے"۔
عبداللہ گل کے اس ٹوئیٹ پر صحافی عمر چیمہ نے بھی تبصرہ کیا ہے اور کہا ہے کہ" 15 جولائی کوئی دور نہیں، دیکھتے ہیں ملک صاحب کدھر پہنچتے ہیں"۔
دو سال میں یہ جھوٹی پریس کانفرنس بھی نہیں کروا سکے کہ عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے منتیں کر رہاہے : سینئر تجزیہ کار امیر عباس
15 جولائی کوئی دور نہیں، دیکھتے ہیں ملک صاحب کدھر پہنچتے ہیں https://t.co/TIINgAUAt7
— Umar Cheema (@UmarCheema1) July 7, 2025
یوٹیوبر فلک جاوید کا ’گروک‘ سے شہبازشریف کی شادیوں پر سوال، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا جواب سوشل میڈیا پر وائرل
عمر چیمہ کے اس تبصرے سے یہ بھی شبہ ہوتاہے کہ ملک ریاض کو اب بھی زیادہ ریلیف ملنے کی توقع نہیں ۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: حکومت پاکستان چیئرمین بحریہ ملک ریاض حسین معاملات طے پا عبداللہ گل ہیں ملک
پڑھیں:
جولائی اور اگست کے درمیان ملکی تجارتی خسارے میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد:رواں مالی سال2025-26 کے پہلے 2 ماہ(جولائی،اگست) کےدوران ملک کا تجارتی خسارہ 29.63 فیصد اضافے کے ساتھ 6 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیاہے ہے جب کہ اسی عرصے میں غیرملکی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مالی سال 2025-26 کےپہلے 2ماہ کےدوران درآمدات میں اضافے سےتجارتی خسارے میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال جولائی اگست میں 4.66 ارب ڈالر کےمقابلےمیں تجارتی خسارہ 6 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کےمطابق 2 ماہ میں مجموعی درآمدات 14.53 فیصد بڑھیں اور11 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ غذائی اشیاکی درآمدات 39کروڑ 47 لاکھ ڈالراضافے سے ایک ارب 46 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تا اگست دودھ،مکھن،کریم،خشک میوے،مسالہ جات،دالوں،سویابین اور پام آئل کی درآمد میں بھی اضافہ ہوا۔ پام آئل کی امپورٹ پر 64 کروڑ ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا،موبائل فونز کی درآمد میں دوگنا سےزیادہ اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے جب کہ 2 ماہ میں اسمارٹ فون کی درآمدات پر30 کروڑ ڈالر کے اخراجات آئے۔ گزشتہ برس یہ رقم 14 کروڑ 37 لاکھ ڈالرتھی۔
جولائی تا اگست کاروں، بسوں،موٹر سائیکلز کی درآمد میں بھی دو گنا اضافہ ہوا۔ ٹرانسپورٹ کا درآمدی بل 62کروڑ58 لاکھ ڈالرسے تجاوز کرگیا ہے۔ رپورٹ کےمطابق مشینری کی امپورٹ 22.56 فیصد اضافے کےساتھ ایک ارب 70 کروڑ ڈالرتک پہنچ گئی۔
ٹیکسٹائل سیکٹرکی درآمدات 7.49 فیصد اضافےسے ایک ارب ڈالررہیں۔ زرعی آلات،کیمکلزکی امپورٹ 4.58 فیصد بڑھ کر ایک ارب 75 کروڑ ڈالر،لوہے،اسٹیل، ایلومینیم سمیت ایک ارب ڈالرکی مختلف دھاتیں بھی درآمد کی گئی ہیں جب کہ چائےکی درآمد میں 5.67 فیصد اور چینی کی درآمد میں 19.48 فیصد کمی آئی ہے۔ پیٹرولیم کی درآمد 4.65 فیصد کمی سے 2ارب 53 کروڑ ڈالر رہی ہے۔