اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 ) این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 26 جون سے اب تک ملک بھر میں بارشوں سے متعلقہ واقعات میں کم از کم 72 افراد جاںبحق اور 130 زخمی ہو چکے ہیں این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 28 اموات ہوئیں، جبکہ پنجاب میں 22، سندھ میں 15 اور بلوچستان میں سات افراد جاںبحق ہوئے پنجاب میں 26 جون سے بارش سے متعلقہ واقعات میں 66، سندھ میں 34، خیبر پختونخوا میں 23، آزاد کشمیر میں چار اور بلوچستان میں تین افراد زخمی ہوئے.

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 26 جون سے اب تک کم از کم 161 مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 91 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں این ڈی ایم اے نے بتایا کہ مجموعی طور پر 233 افراد کو بچایا گیا، جن میں سب سے زیادہ لوگ خیبر پختونخوا 115، سندھ 42، پنجاب 31، گلگت بلتستان 25، اسلام آباد 15 اور بلوچستان میں پانچ افراد کو بچایا گیا مسلسل موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کا شمار سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ممالک میں ہوتا ہے 2022 میں مون سون کی ریکارڈ بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے سے تباہ کن سیلاب آیا تھا جس سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے اور 1700 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے.

ادھر پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں سات افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے، طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال سے مختلف اضلاع میں 22 مکانات کو نقصان پہنچا ہے. پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے ) نے بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں سے نقصانات کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے.

پی ڈی ایم اے کے مطابق طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال سے مختلف اضلاع میں 22 مکانات کو نقصان پہنچا، ضلع واشک میں سیلابی صورتحال سے 5 مکانات مکمل منہدم ہوئے،واشک میں فلیش فلڈنگ سے مکانات اور زرعی زمینوں کو نقصان پہنچا لورالائی میں طوفانی ہواﺅ ں سے متعدد سولر پینلز کو نقصان پہنچا، سوراب میں بھی شدید بارش اور طوفانی ہواں سے گھروں اور سولرپینلز کو نقصان ہوا موسی خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع میں مزید نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے جاری ہے، پی ڈی ایم اے کی صوبے کے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں.

واضح رہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں مون سون کا دوسرا اسپیل جاری ہے جس کے دوران 10 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے دوسری جانب محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر کے مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے اسلام آباد، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور بلوچستان کے مقامی برساتی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے، شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ہے.

حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے، اسی طرح سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والی مون سون بارشوں بارے پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کی ہے پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ضلع لیہ میں سب سے زیادہ بارش 37 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، کوٹ ادو میں 31، ڈیرہ غازی خان 29 اور بھکر میں 23 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی.

اس کے علاوہ میانوالی 8، لاہور7، نارووال میں 6، قصور میں 3، منڈی بہاالدین 2 اور ملتان میں 1 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ ہوئی ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سیالکوٹ، منگلا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، بہاولنگر، ساہیوال، بہاولپور اور گوجرانوالہ میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی پی ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید مون سون بارشیں متوقع ہیں. 

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کو نقصان پہنچا اور بلوچستان ڈی ایم اے بلوچستان میں ڈی ایم اے کی پی ڈی ایم اے سب سے زیادہ اسلام آباد بارشوں کے اضلاع میں کے مطابق

پڑھیں:

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں یوم عاشورہ کے جلوس اختتام پذیر

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ، ساحلی شہر گوادر، جعفر آباد، نصیر آباد، لورالائی اور حب سمیت متعدد اضلاع میں یوم عاشورہ کا جلوس بخیر و عافیت اختتام پذیر ہو گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ، ساحلی شہر گوادر، جعفر آباد، نصیر آباد، لورالائی اور حب سمیت متعدد اضلاع میں یوم عاشورہ کا جلوس بخیر و عافیت اختتام پذیر ہو گئیں۔ کوئٹہ میں دس محرم الحرام کا جلوس علمدار روڈ سے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ کی سربراہی میں برآمد ہوا، جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا میزان چوک پہنچا۔ جہاں نماز ظہرین ادا کی گئی۔ بعد ازاں عزادار عزاداری کرتے ہوئے لیاقت بازار سے پرنس روڈ سے، اور میکانگی روڈ سے ہوتے ہوئے واپس علمدار روڈ میں داخل ہوئے۔ اسی طرح حب میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ وادی حسینی، سیدی اکرم کالونی سے برآمد ہوا۔ حب میں بلوچستان کے صوبائی وزیر علی حسن زہری بھی جلوس عزاء میں شریک ہوئے۔ انہوں نے اس موقع پر انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ہدایات دیں۔

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں امام بارگاہ ولی العصر، شیخ عمر وارڈ سے جلوس عزاء برآمد ہوا۔ جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر گوادر جواد احمد زہری کر رہے تھے۔ بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں امام بارگاہ چھلگری سے جلوس عزاء برآمد ہوا۔ جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر جعفر آباد خالد خان کر رہے تھے۔ ضلع نصیر آباد میں مختلف مقامات سے جلوس عزاء برآمد ہوئے۔ تاہم ضلع نصیر آباد کا مرکزی جلوس امام بارگاہ جعفر امام صادق علیہ السلام ڈیرہ مراد جمالی سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا شام کے وقت امام بارگاہ واپس پہنچا۔ جلوس عزاء کی نگرانی منیر احمد خان کاکڑ، ایس ایس پی غلام سرور بھیو و دیگر کر رہے تھے۔ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں بھی جلوس عزاء مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوا۔ جلوس کی نگرانی کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن، ڈپٹی کمشنر میران بلوچ اور ایس ایس پی احمد سلطان سمیت دیگر افسران کر رہے تھے۔ بلوچستان بھر میں جلوس عزاء بخیر و عافیت اپنے منزل کو پہنچے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی صوبے بھر میں یوم عاشورہ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں مون سون کی تباہ کاریاں: خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، بنیادی ڈھانچہ متاثر
  • ٹیکساس: طوفانی بارشیں ،سیلاب کی تباہ کاریاں، 28 بچوں سمیت 82 افراد ہلاک، کیر کاؤنٹی کو آفت زدہ قرار
  • بلوچستان، بارش میں آسمانی بجلی، دیوار گرنے سے 2 نوجوان، 1 بچی جاں بحق
  • پنجاب، خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 8 افراد جاں بحق ہوئے، این ڈی ایم اے
  • بلوچستان کے مختلف اضلاع میں یوم عاشورہ کے جلوس اختتام پذیر
  • ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • ملک بھر میں 10جولائی تک شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
  • امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشیں اور سیلاب، 50 افراد ہلاک
  • بلوچستان: مختلف اضلاع بارشوں سے جل تھل، 8 جولائی تک 20 اضلاع میں بارشیں متوقع