ٹیکساس(اوصاف نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس ایک بار پھر قدرتی آفت کی لپیٹ میں آ گئی جہاں شدید بارشوں اور اچانک آنے والے تباہ کن سیلاب نے ریاست بھر میں تباہی مچادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے سبب مختلف حادثات میں 28 بچوں سمیت 82 افراد ہلاک ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا بتانا ہے کہ ٹیکساس کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے سبب مکانات، گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں، درخت گرنے سے راستے بند ہوگئے جب کہ بارشں کے سبب پانی میں پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکالا جا رہا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق سمر کیمپ میں موجود10 لڑکیاں اور ایک کونسلر سمیت 41 افراد اب بھی لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے، لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹرز ، کشتیاں اور ڈرونز کا استعمال کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیلاب سے متاثرہ ریاست ٹیکساس کی کیر کاؤنٹی کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔
نائیجیریا میں ٹرک اور بس میں تصادم سے 21 افراد ہلاک

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈ نگ سے 11افراد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پورٹ مورسبی (انٹرنیشنل ڈیسک) پاپوا نیو گنی کے صوبہ اینگا کے گاؤں میں لینڈ سلائیڈ سے 11افراد ہلاک اور 20 لاپتا ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق صوبہ اینگا کے گورنر پیٹر ایپاتاس نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم کو جائے وقوع پر بھیجا گیا جنہوں نے 11لاشوں کو برآمد کر لیا ہے جبکہ لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
  • روس کے یوکرین پر فضائی حملے، 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک
  • بھارت، آندھرا پردیش میں مندر میں بھگدڑ، 9 افراد ہلاک
  • بھارت ریاست آندھرا پردیش میں مندر میں بھگدڑ سے 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • لاڑکانہ ، زائرین کی بس الٹ گئی، 25 افراد زخمی، ٹراما سینٹرمنتقل
  • بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وینکٹیشور سوامی مندر میں بھگدڑ، 10 افراد ہلاک
  • پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈ نگ سے 11افراد ہلاک
  • ویتنام: بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں میں اضافہ‘ 11 افراد لاپتا
  • سمندری طوفان ملیسا کی تباہ کاریاں جاری؛ ہلاکتیں 50 تک پہنچ گئیں
  • ویتنام: شدید بارش اور سیلاب کے باعث 10 افراد ہلاک‘22 زخمی