کراچی: آج بھی موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
— فائل فوٹو
شہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان بھی ہے۔
شہر قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان محکمہ موسمیات کراچی میں
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس ایک دن معطل رہنے کے بعد آج کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ
فائل فوٹوجعفر ایکسپریس ایک دن معطل رہنے کے بعد آج کوئٹہ سے پشاور کے لئے روانہ ہوگئی۔
ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے بھی جعفر ایکسپریس آج شام شیڈول کے مطابق کوئٹہ پہنچے گی۔
جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی وجوہات پر ایک روز کے لئے معطل کردیا گیا تھا۔
ریلوے حکام کے مطابق بولان میل کل ہفتہ کے روز کراچی کے لئے اپنے شیڈول کے مطابق روانہ ہوگی۔