اسرائیلی وزیراعظم کی ٹرمپ سے ملاقات کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
اسرائیلی وزیراعظم آئندہ ہفتے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
ٹائمز آف اسرائیل نے اسرائیلی سفارتکار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دورے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ امکان ہے ملاقات کی حتمی تاریخ بدھ تک فائنل کرلی جائے گی۔
اخبار نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر آج واشنگٹن جائیں گے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ڈرمر غزہ جنگ بندی ،ایران کے ساتھ جنگ بندی اور ابراہیم معاہدے سے متعلق بات چیت کریں گے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کریں گے، ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج امریکا پہنچ رہے ہیں، ہم سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے ٹاسک فورس بنا رہے ہیں، جرائم کا گڑھ بننے والے شہروں میں فوج بھیجیں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک ہے، بہتر محسوس کررہا ہوں۔
علاہ وازیں وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد کے استقبال کے لیے غیر معمولی تیاریاں جاری ہیں۔ سینئر وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں سعودی عرب کو ایف-35 طیاروں کی فروخت کرنے کے معاملے پر بھی بات ہوگی۔