اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آئندہ 6 سے 12 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں اور تیز طوفانی ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، بنوں، بونیر، مردان، پشاور، صوابی، وزیرستان اور اطراف میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور پنجاب کے شہروں راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، لاہور، حافظ آباد، نارووال، قصور، لیہ اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ممکنہ خطرات

درختوں کا گرنا، بجلی کی بندش، نازک ڈھانچوں کو نقصان، اور حدِ نگاہ متاثر ہونے سے ٹریفک حادثات کا خدشہ ہے۔

اہم احتیاطی تدابیر

کمزور درختوں اور بلبورڈز کے قریب نہ جائیں
گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر پارک کریں
بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں
محکمہ موسمیات اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں

این ڈی ایم اے کے مطابق مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

این ڈی ایم اے شدید بارشیں اور طوفانی ہوائیں.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: این ڈی ایم اے شدید بارشیں اور طوفانی ہوائیں ڈی ایم اے

پڑھیں:

کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد

فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • طوفانی ہوائیں: موٹروے کے کئی مقامات پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے