بھارت کی چین کے مذہبی معاملات میں مداخلت، چینی سفیر کا شدید ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
بھارت اور چین کے درمیان سفارتی کشیدگی اس وقت شدت اختیار کر گئی جب بھارتی حکام کی جانب سے دلائی لاما کے جانشین سے متعلق تبصرے پر بھارت میں تعینات چینی سفیر ژو فیہونگ نے سخت ردعمل دیا ہے۔ چینی سفیر نے بھارتی بیان کو چین کے داخلی مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیتے ہوئے اسے سفارتی آداب کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔
مزید پڑھیں: تبتی بدھ بھکشوؤں کے 90 سالہ پیشوا دلائی لامہ اپنے جانشین کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
چینی سفیر ژو فیہونگ نے کہا کہ دلائی لاما کا سلسلہ نسب تبت میں قائم ہوا اور زندہ بدھوں کی دوبارہ پیدائش کا باقاعدہ نظام چینی قانون کے تحت موجود ہے، جس کے مطابق مذہبی عہدوں کی منظوری کا اختیار صرف چین کو حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین مذہبی آزادی اور خودمختاری کے اصول پر سختی سے کاربند ہے اور کسی بیرونی ریاست یا تنظیم کو اس میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
????It has been noted that some Indian official recently made some remarks regarding the reincarnation of the Dalai Lama.
????Chinese government opposes any attempts by overseas organizations or individuals to interfere in or dictate the reincarnation process. Xizang is an… pic.twitter.com/3hlzSOucMO
— Xu Feihong (@China_Amb_India) July 6, 2025
مزید پڑھیں: وسائل کے بغیر جنگ جیتنے کی حکمت عملی
سفیر کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے دلائی لاما کے جانشین پر تبصرہ چین کی خودمختاری پر کھلا وار ہے۔ بدھ مت، تبت اور ژی جیانگ سے متعلق بھارتی تبصرے دراصل مودی سرکار کی اپنی اندرونی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔
چین نے بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ مذہبی معاملات اس کا داخلی معاملہ ہیں اور اس میں کسی بھی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت چین چینی سفیر ژو فیہونگ دلائی لاما دلائی لامہ سفارتی کشیدگیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت چین دلائی لاما دلائی لامہ سفارتی کشیدگی دلائی لاما چینی سفیر
پڑھیں:
پنجاب : لاؤڈ سپیکر ایکٹ سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک : پنجاب میں امن وامان کےقیام کے لیےلاؤڈ اسپیکرایکٹ سختی سےنافذ کرنےکافیصلہ کرلیا گیا ہے۔
نفرت اور اشتعال انگیزی روکنے کے لیےسی سی ٹی وی مانیٹرنگ اورڈیجیٹل نگرانی کی جائے گی۔ حکومت پنجاب نےیہ بھی واضح کردیاکہ فتنہ پرست اورانتہاپسند سوچ والے عناصر کےعلاوہ کسی مذہبی جماعت پر پابندی نہیں۔
مذہبی جماعتیں ضابطہ اخلاق کےمطابق اپنی سرگرمیاں بلا روک ٹوک جاری رکھ سکتی ہیں،مذہبی ہم آہنگی میں معاون جماعتوں کی حکومت مکمل سرپرستی کرے گی ۔
چین نے ٹک ٹاک ٹرانسفر ڈیل کی منظوری دے دی
امن وامان سے متعلق غیرمعمولی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے یا چھپانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ سوشل میڈیا پر نفرت،جھوٹ،اشتعال پھیلانے والوں کیخلاف پیکا ایکٹ حرکت میں آئےگا۔
ڈیجیٹل پلیٹ فارمزپرنفرت انگیز موادکی نگرانی کیلئے سپیشل یونٹس بھی فعال کردیےگئے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے واضح کردیا کہ پنجاب امن کا گہوارہ ہے،صوبے کو انتشار کا میدان نہیں بننے دیا جائے گا۔
سرگودھا: سیکنڈ ایئر کی طالبہ سے جنسی زیادتی، ویڈیو بھی بنائی