صدر ایف پی سی سی آئی سے بزنس کمیونٹی کے قائدین کی ملاقات، ایک سال توسیع ملنے پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد : صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے بزنس کمیونٹی کے وفد کی ملاقات، وفد نے فیڈریشن کے عہدیداران کی مدت میں ایک سال توسیع ملنے پر مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی بزنس کمیونٹی کی مرکزی قیادت نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات کی۔ وفد میں سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری ،سابق صدر فیڈریشن زبیر احمد ملک،خالد اقبال ملک، ایگزیکٹیو ممبر آئی سی سی آئی سردار طاہر ،اعجاز عباسی اور چوہدری مسعود شامل تھے۔ ملاقات میں بزنس کیمونٹی نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور دیگر عہدیداروں کو ایک سال کی توسیع ملنے پر مبارکباد پیش کی۔

ایف پی سی سی آئی پریذیڈنٹ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں قائدین نے صدر ایف پی سی سی آئی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔بزنس قائدین نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلے صدر ایف پی سی سی آئی کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا اور انکی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ وفد نے کہا کہ توسیع سے ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ میں حالیہ ترمیم کے بعد پیدا ہونے والا ابہام دور ہو گیا، حکومتی فیصلے سے تاجروں کے مسائل حل کرنے اور پالیسیوں میں تسلسل کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال کی توسیع ملنے پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، اپنی ذمہ داریاں اب مزید جانفشانی سے ادا کرنیکی کوشش کرینگے۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ اسی جذبے کیساتھ معاشی بہتری اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، حکومت اور اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مل کر ملک کو معاشی بلندیوں پر لیجانے کیلئے پرعزم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسمبلی میں کرسیاں مارنا اور مائیک اکھاڑنا احتجاج نہیں، قانون کو راستہ بنانا چاہیے، اعظم نذیر تارڑ ایف بی آر کا مصنوعی ذہانت پر مبنی کسٹمز کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم متعارف یورپی یونین تجارتی معاملات کا’’مصالحتی کوڈ‘‘، عالمی تجارت کے لئے بہترین حوالہ سبز رنگ ،چین-یورپی یونین تعاون کا نمایاں رنگ ہے ،چینی وزارت خارجہ برکس میکانزم ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے، چینی وزارت خارجہ چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 3.

3174 ٹریلین ڈالر تک جا پہنچے دنیا ایک صدی کی تیز  تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، چینی وزیر اعظم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: توسیع ملنے پر مبارکباد صدر ایف پی سی سی ا ئی بزنس کمیونٹی کے عاطف اکرام شیخ ایک سال

پڑھیں:

سانحۂ لیاری: انتظامیہ نے متاثرین کی رہائش کا انتظام نہیں کیا

کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے 4 روز بعد بھی متاثرین کو حکومت نے کوئی قیام گاہ مہیا نہیں کی۔

سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن 60 گھنٹے بعد مکمل کر لیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 27 جاں بحق افراد میں سولہ مرد، دس خواتین اور ڈیڑھ سال کی ایک بچی شامل ہے جبکہ 11افراد زخمی ہوئے۔

ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شری رام ناتھ مہاراج نے کہا کہ ہلاک ہونے والے 27 میں سے 20 افراد کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے۔

اشری رام ناتھ مہاراج نے کہا کہ متاثرین اپنے رشتے داروں کے پاس یا مہیشوری کمیونٹی سینٹر میں ہیں۔ وزیراعظم سے گزارش ہے اس معاملے کو دیکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • سانحۂ لیاری: انتظامیہ نے متاثرین کی رہائش کا انتظام نہیں کیا
  • سانحۂ لیاری: جاں بحق 27 میں سے 20 افراد کا ہندو کمیونٹی سے تعلق
  • برکس بزنس فورم کا آغاز، ڈیجیٹل معیشت سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار نے نواز شریف کی عمران خان سے ملنے کی خبروں کی تردید کردی
  • توسیع شدہ برکس کثیرالجہتی تعاون کے لیے نئے دور کا آغاز ہے، سی جی ٹی این سروے
  • حریت قائدین کی چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون سے ملاقات
  • پی ٹی آئی کے 26نومبر کے پرتشدد احتجاج کے مقدمات
  • دیرینہ شراکت داری بہت اہم:وزیراعظم ٹرمپ کو یوم آزادی پر مبارکباد ‘امید ہے  عالمی تنازعات حل ہونگے: وزیر داخلہ 
  • ایف پی سی سی آئی صدر کو عہدے میں ایک سال کی توسیع ملنے پر مبارکباد