لاہور؛ سگے بھائیوں پر مشتمل تین رکنی شاپ رابر و موٹر سائیکل اسنیچر گینگ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
لاہور:
شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سگے بھائیوں پر مشتمل تین رکنی شاپ رابر و موٹر سائیکل اسنیچر گینگ گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں معصوم دکانداروں کی دکانوں میں گھس کر واردات کرتے اور واردات سے قبل موٹر سائیکل چھینتے پھر شاپ رابری کرتے۔
ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، 2 موبائل، 50 ہزار نقد رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں کاشف، حسیب اور ساتھی نوید شامل ہیں۔
ملزمان منظم گروہ کی شکل میں وارداتیں کر رہے تھے جس پر مقدمات درج کر لیا گیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد نے متحرک اسٹریٹ کریمنلز کی گرفتاری پر ایس ایچ او شفیق آباد اور ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ متحرک گینگز کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
کوئٹہ پولیس ہوائی فائرنگ کیخلاف متحرک، ایک ملزم گرفتار
پولیس نے عوام الناس سے ہوائی فائرنگ سے اجتناب کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ہوائی فائرنگ کیخلاف اقدامات کے واضح احکامات ہیں۔ ہوائی فائرنگ کے بعد اندھی گولی سے شہریوں کو خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ میں پشتون آباد تھانے کے حدود میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ایک ملازم عبدالرحمان کے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم سے پسٹل اور راؤنڈ بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ پولیس نے عوام الناس سے ہوائی فائرنگ سے اجتناب کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ہوائی فائرنگ کے خلاف اقدامات کے واضح احکامات ہیں۔ ہوائی فائرنگ کے بعد اندھی گولی سے شہریوں کو خطرہ ہے۔ چند روز قبل سٹیلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کے علاقے چالو باڑوی میں اندھی گولی لگنے سے ایک بچی جان کی بازی ہار گئی تھی۔