سٹی42 : لاہور مکیں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
سعودی عرب کی اسرائیلی وزیر اعظم کے بیانات اور توسیع پسندانہ منصوبوں کی شدید مذمت
سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے دیے گئے حالیہ بیانات، جن میں نام نہاد گریٹر اسرائیل کا ذکر کیا گیا، کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم
وزارت نے اس سوچ اور ان تمام آبادکاری و توسیع پسندانہ پالیسیوں کو مکمل طور پر مسترد کیا ہے جو فلسطینی عوام کے تاریخی و قانونی حقِ خود ارادیت کو پامال کرتی ہیں اور آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ میں رکاوٹ ہیں جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو اور جو متعلقہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق قائم ہو۔
مزید پڑھیے: سعودی عرب کا اسرائیلی وزیر کی مسجد الاقصیٰ میں اشتعال انگیزی پر شدید ردعمل
بیان میں سعودی عرب نے عالمی برادری کو متنبہ کیا ہے کہ اسرائیلی قبضے کی یہ کھلی خلاف ورزیاں نہ صرف بین الاقوامی قانون اور عالمی اصولوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں بلکہ ممالک کی خودمختاری پر کھلا حملہ ہیں جو خطے اور دنیا کے امن واستحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سعودی عرب سعودی عرب کی مذمت سعودی وزارت خارجہ فلسطین کی ریاست