لندن:

ومبلڈن ٹینس کے ابتدائی دن گرمی کا 147 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

درجہ حرارت 36 ڈگری تک گرنے کے باعث آل انگلینڈ کلب نے 10 منٹ کا وقفہ متعارف کرادیا جس کا مقصد پلیئرز کو گرمی سے بے حال ہونے سے بچانا تھا۔

 سیزن کے تیسرے گرینڈ سلم میں ابتدائی دن 2 بار کی رنر اپ تیونس کی اونس جیبور ابتدا ہی میں ریٹائر ہوگئیں، انہوں نے جسمانی مشکلات کے سبب وکٹوریہ ٹومووا کیخلاف میچ ادھورا چھوڑنے کا مشکل فیصلہ کیا۔

 بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی ٹومووا نے ابتدائی سیٹ ٹائی بریکر پر جیت کر برتری لی تھی، دوسرے سیٹ میں بھی ابتدائی دونوں گیمز انہوں نے ہی جیتے جس پر 2022 اور 2023 کی فائنلسٹ نے میچ جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

اونس جیبور موسم کی شدت سے بے حال دکھائی دے رہی تھیں، انہوں نے پہلے سیٹ میں طویل میڈیکل ٹائم آئوٹ بھی لیا۔

مینز سنگلز میں روسی پلیئر ڈینئیل میڈویڈوف پہلے رائونڈ کے مہمان بن گئے، 2 بار کے سیمی فائنلسٹ کو پہلی آزمائش میں فرنچ حریف بینجمن بونزی نے ہرا دیا، ناکامی پر دلبرداشتہ ہوکر انہوں نے ریکٹ اپنے ہی سامان کی جانب پھینک دیا۔

بونزی نے کیریئر میں پہلی بار ٹاپ 10 میں شریک کسی پلیئر کیخلاف کامیابی پائی، برطانوی کوالیفائر اولیور ٹریوٹ نے سوئس حریف لیانڈرو رائیڈی کو مات دے کر ڈیبیو پر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنالی۔

 21 سالہ ٹریوٹ سردست عالمی درجہ بندی میں 733 ویں نمبر پر ہیں، وہ کوالیفائنگ کے تینوں رائونڈ جیت کر مین ڈرا میں 2017 کے بعد پہلے شریک ہونے والے انگلش پلیئر بنے، انہیں اب دوسرے مرحلے میں دفاعی چیمپئن کارلوس ایلکاریز کا سامنا کرنا ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی، گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد زخمی، ریسکیو آپریشن مکمل

راولپنڈی:

راولپنڈی کے علاقے نیو صرافہ بازار، لال حویلی کے قریب ایک رہائشی عمارت کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنا شروع کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 3 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ 4 زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی، جبکہ 2 افراد کی حالت نازک ہونے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو 1122 کے عملے نے بھرپور کوشش کی اور کسی بھی شخص کے عمارت میں پھنسے ہونے کی اطلاعات کی تصدیق نہ ہونے کے بعد آپریشن کو مکمل کیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق عمارت کی چھت گرنے کی وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ترکیہ کے جنگلات میں لگی آگ دوسرے روز بھی نہ بجھائی جاسکی، 50 ہزار افراد کا انخلا
  • یورپ میں ہیٹ ویو کی شدید لہر، سب سے زیادہ گرمی کہاں پڑ رہی ہے؟
  • ومبلڈن ٹینس کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
  • ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے آغاز سے قبل نئے ریکارڈ کی پیشگوئی
  • زہریلا کھانا کھانے سے انٹرنیشنل کبڈی پلیئر کی 2 معصوم بیٹیاں جاں بحق
  • کیشو مہاراج کا تاریخی سنگِ میل، 136 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
  • ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ شروع ہونے سے پہلے نئے ریکارڈ کی پیشگوئی کھلاڑیوں کیلئے پریشانی بن گئی
  • راولپنڈی، گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد زخمی، ریسکیو آپریشن مکمل
  • ہانیہ عامر کی ’’سردار جی 3‘‘ کا پاکستان میں پہلے دن 4.5 کروڑ کا ریکارڈ بزنس