گیس مہنگی کرنا عوام پر معاشی بم گرانے کے مترادف ہے: چوہدری ذوالفقار
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (کامرس ڈیسک) مرکزی کسان لیگ کے چیئرمین چوہدری ذوالفقار علی اولکھ اور صدر اشفاق ورک نے آئی ایم ایف کے دباو پر گیس کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے پاکستانی عوام اور کسان طبقے پر ایک اور معاشی بم قرار دیا ہے۔ رہنماوں نے اپنے شدید ردعمل میں کہا کہ پہلے ہی مہنگائی، بیروزگاری، اور ٹیکسوں کے بوجھ نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، ایسے میں گیس نرخوں میں ہوشربا اضافے کا فیصلہ سراسر ظلم اور معاشی دہشت گردی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام، خصوصاً کسان، دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، بجلی، پٹرول اور کھاد کی قیمتیں پہلے ہی ناقابلِ برداشت حدوں کو چھو رہی ہیں، اور اب گیس بلز نے عوام کے گھریلو بجٹ کو مکمل تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔مرکزی کسان لیگ کے قائدین نے کہا کہ حکومت نے سپر ٹیکس اور زرعی آمدنی ٹیکس کی صورت میں پہلے ہی کسانوں کی کمر توڑ دی ہے، اور اب گیس قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے ذریعے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی زرعی معیشت پہلے ہی شدید بحران کا شکار ہے۔ ایسے میں توانائی کے نرخوں میں اضافہ، بالواسطہ طور پر پیداواری لاگت بڑھا کر زرعی شعبے کو مکمل تباہی کی جانب دھکیل دے گا۔ رہنماوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ ہوش کے ناخن لے، عوامی مشکلات کا ادراک کرے اور گیس نرخوں میں مجوزہ اضافہ فی الفور واپس لے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 886ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2100روپے کے اضافے سے 4لاکھ 7ہزار 778روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1801روپے بڑھ کر 3لاکھ 51ہزار 404روپے کی سطح پرپہنچ گئی۔