سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہنگامی پریس کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
ہنگامی پریس کانفرنس میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے پنجاب پولیس پر خواتین کی مجالس پر چڑھائی، گھروں کی بے حرمتی، اور امام بارگاہوں کی تالہ بندی جیسے اقدامات پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ یہ سب اقدامات ریاستی تعصب اور مذہبی آزادی پر حملہ ہیں۔ متعلقہ فائیلیں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے محرم الحرام کی آمد سے قبل پنجاب حکومت کے متعصبانہ اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزاداری سید الشہداء صدیوں سے جاری ہے اور یہ ہمارا آئینی، دینی اور روحانی حق ہے، جس پر کسی قسم کی پابندی یا قدغن ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال محرم شروع ہوتے ہی ایک منظم سازش کے تحت عزاداری کے خلاف ماحول بنایا جاتا ہے، علماء اور ذاکرین پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں، بانیان پر ایف آئی آرز درج کی جا رہی ہیں، اور جلوسوں پر بلاجواز رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پیدل جلوس کو "بدعت" کہنا نہ صرف جہالت ہے بلکہ فرقہ واریت کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔
انہوں نے پنجاب پولیس پر خواتین کی مجالس پر چڑھائی، گھروں کی بے حرمتی، اور امام بارگاہوں کی تالہ بندی جیسے اقدامات پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ یہ سب اقدامات ریاستی تعصب اور مذہبی آزادی پر حملہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری پر کسی کو پابندی لگانے کا اختیار نہیں، یہ ہماری عبادت ہے جس سے کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت، کراچی، اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں مجالس و سبیلوں پر پابندیاں قابل مذمت ہیں۔ علامہ ناصر عباس نے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر داخلہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور وفاقی و صوبائی حکومتیں عزاداری کے پروگراموں میں سہولیات فراہم کریں، ورنہ ملت جعفریہ اپنے حق سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
ملتان، مجلس وحدت مسلمین تحصیل صدر کا الیکشن، سید خرم جعفری صدر منتخب
تنظیمی کنونشن میں صوبائی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی رہنما سید جواد رضا جعفری، صوبائی رہنما ثقلین نقوی اس کے علاوہ ضلعی ورکنگ کمیٹی کے اراکین، تحصیل کے یونٹس صدور اور ان کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان تحصیل صدر کا تنظیمی کنونشن ضلعی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین ملتان عون رضا انجم ایڈوکیٹ کی زیر صدارت جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہو، تنظیمی کنونشن میں صوبائی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی رہنما سید جواد رضا جعفری، صوبائی رہنما ثقلین نقوی اس کے علاوہ ضلعی ورکنگ کمیٹی کے اراکین، تحصیل کے یونٹس صدور اور ان کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر عون رضا انجم ایڈوکٹ نے ضلع کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ سیلاب کے دوران ہونے والی فعالیت اور یونٹ سازی پر بریفنگ دی۔ علامہ قاضی نادر حسین علوی نے اپنے خطاب میں تنظیم کی اہمیت، تنظیم کے اغراض و مقاصد اور تنظیم کے ممبر کی ذمہ داریاں بیان کیں، صوبائی رہنما سید جواد رضا جعفری نے الیکشن کمشنر کے فرائض انجام دیے اور ووٹنگ کرائی، کثرت رائے سے سیدخرم جعفری کو نیا صدر منتخب کیا گیا، ضلعی آرگنائزر عون رضا انجم ایڈوکیٹ نے نومنتخب تحصیل صدر سے حلف لیا۔