اسلام آباد میں شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد سی ڈی اے کا ہنگامی آپریشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ہنگامی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ اور ایم سی آئی کی مشترکہ ٹیمیں متحرک ہو گئی ہیں، جنہوں نے اہم شاہراہوں، نالیوں اور انڈرپاسز کی صفائی اور پانی کی نکاسی کا عمل بھاری مشینری کی مدد سے شروع کر دیا ہے۔ گرنے والے درختوں اور ملبے کو فوری طور پر اٹھایا جا رہا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال رکھی جا سکے۔
مزید پڑھیں: جڑواں شہروں سمیت دیگر شہروں موسلادھار بارش، کئی مقامات پر تباہی، مزید بارشوں کی پیشگوئی
تمام کارروائیوں کی نگرانی چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا خود کر رہے ہیں۔ شہریوں نے فوری ردعمل اور بروقت اقدامات پر حکام اور اداروں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
انتظامیہ نے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کی مؤثر نگرانی کے لیے خصوصی سسٹم بھی فعال کر دیا ہے، جبکہ تمام متعلقہ محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر بارش کے دوران اور بعد میں سڑکوں کی صفائی اور مرمت کا عمل جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مون سون سیزن کے دوران شہریوں کی حفاظت اور سہولت اولین ترجیح ہے، اور تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
درخت سی ڈی اے سیوریج صفائی نالے وفاقی ترقیاتی ادارہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سی ڈی اے سیوریج صفائی نالے وفاقی ترقیاتی ادارہ اسلام آباد سی ڈی اے
پڑھیں:
فاقی دارالحکومت میں تعلیمی ادارے اور دفاتر کل معمول کے مطابق کھلیں گے
سٹی42: وفاقی دارالحکومت میں تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر کل منگل کے روز معمول کے مطابق کھلیں گے۔
اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹوری آئی سی ٹی انتظامیہ نے آج پیر کی شب بتایا ہے کہ کل منگل کی صبح تمام اسکول، کالج اور سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔ اس ضمن میں پھیلائی جا رہی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے بتایا کہ بعض عناصر سوشل پلیت فارمز پر وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں کی بندش کی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ یہ غیر ذمہ دارانہ حرکت عوام مین کنفیوژن پھیلانے کے لئے کی جا رہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اور نواحی علاقوں میں کسی بھی سرکاری تعطیل یا تعلیمی اداروں کی بندش کی افواہیں بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں، آئی سی ٹی انتظامیہ نے عوام سے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر ایسی گمراہ کن فیک نیوز کو نظر انداز کریں اور اپنے بچوں کو معمول کے مطابق سکولوں کالجوں میں بھیجیں۔
سیمنٹ سستاہوگیا
اس طرح کی غلط معلومات/ فیک نیوز کو آگے پھیلانے سے بھی اجتناب کریں ۔
براہ کرم معلومات کی تصدیق صرف سرکاری ذرائع سے کنفرم کریں۔