اسلام آباد میں نویں محرم کے مرکزی جلوس پر خصوصی رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
اسلام ٹائمز: جلوس کے موقع پر نیاز و سبیل کا خصوصی انتظام کیا گیا جبکہ عزاداروں کی سہولت کے لیے بلڈ کیمپ بھی لگائے گئے۔ نذر و نیاز کے اہتمام کے ساتھ ساتھ مختلف سکیورٹی اور رضاکار تنظیموں نے بھی انتظامات سنبھالے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: نادر بلوچ
اسلام آباد میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناء عشری سے برآمد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔ ماتمی دستوں نے امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سینہ کوبی کی اور نوحہ خوانی کے ذریعے پرسہ دیا۔ جلوس کے موقع پر نیاز و سبیل کا خصوصی انتظام کیا گیا جبکہ عزاداروں کی سہولت کے لیے بلڈ کیمپ بھی لگائے گئے۔ نذر و نیاز کے اہتمام کے ساتھ ساتھ مختلف سکیورٹی اور رضاکار تنظیموں نے بھی انتظامات سنبھالے۔ اس موقع پر سینیئر صحافی نادر بلوچ نے ایک خصوصی وڈیو رپورٹ بھی تیار کی ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔