صیہونی فوج کی غزہ پر شدید زمینی، ہوائی اور بحری بمباری
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
المیادین کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی گولہ باری نے غزہ شہر کے مشرقی علاقوں، بیت لاہیا کے قصبے، البریج کیمپ کے مشرقی حصّے، رفح شہر، اور خان یونس کے مشرق میں واقع القرارہ اور بنی سہیلہ کو نشانہ بنایا۔ اسی طرح جنگی طیاروں نے شجاعیہ اور التفاح کے محلّوں (مشرقی غزہ) پر کئی فضائی حملے کیے اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات غزہ کے مختلف علاقوں پر اپنے زمینی، سمندری اور فضائی حملوں میں شدت پیدا کر دی اور وسیع علاقے کو بمباری کا نشانہ بنایا۔ المیادین کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی گولہ باری نے غزہ شہر کے مشرقی علاقوں، بیت لاہیا کے قصبے، البریج کیمپ کے مشرقی حصّے، رفح شہر، اور خان یونس کے مشرق میں واقع القرارہ اور بنی سہیلہ کو نشانہ بنایا۔ اسی طرح جنگی طیاروں نے شجاعیہ اور التفاح کے محلّوں (مشرقی غزہ) پر کئی فضائی حملے کیے، جبکہ قابض فوج کی زمینی گاڑیوں نے محلّہ الزيتون کے مشرقی علاقوں (جنوب مشرقی غزہ) پر فائرنگ اور گولہ باری کی۔ اسی دوران، جنگی بحری جہازوں نے غزہ کے ساحل کی جانب شدید فائرنگ اور گولہ باری کی۔ اسی دوران اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے بنی سہیلا اور القرارہ کے علاقوں میں فائرنگ بھی کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت دو ماہ کی کم ترین سطح پر
جمعرات کو صرف ایک آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرا۔ رپورٹ کے مطابق خام تیل لے جانے والا جہاز نیو جائنٹ، جس میں تقریباً 20 لاکھ بیرل عراقی خام تیل لدا تھا، جمعرات کو آبنائے ہرمز سے گزر کر چین کی بندرگاہ ریژاؤ پورٹ کی جانب روانہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکرز کی تعداد کم ہو کر دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جمعرات کو صرف ایک آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرا۔ رپورٹ کے مطابق خام تیل لے جانے والا جہاز نیو جائنٹ، جس میں تقریباً 20 لاکھ بیرل عراقی خام تیل لدا تھا، جمعرات کو آبنائے ہرمز سے گزر کر چین کی بندرگاہ ریژاؤ پورٹ کی جانب روانہ ہوا۔