لیاری: 5منزلہ عمارت کے ملبے سے 3 ماہ کی بچی معجزانہ طور پر زندہ نکال لی گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک :جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے یہ کہاوت تو ہم بچپن سے ہی سنتے آرہے ہیں اسی کی ایک جیتی جاگتی مثال کراچی کے علاقے لیاری میں زمین بوس ہو نے والی عمارت میں سامنے آئی جس میں تین ماہ کی بچی کو زندہ بچا لیا گیا ،بچی کو معمولی خراش آئی۔
تفصیلات کے مطابق لیاری میں زمین بوس ہو نے والی عمارت سے اب تک 27 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں سے 20 کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ریسکیو حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے 27 افراد میں سے 20 کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے اور یہ ایک ہی خاندان کے افراد تھے جو آپس میں رشتہ دار بھی تھے تاہم ریسیکو 1122 کے حکام کے مطابق اس حادثے میں ایک تین ماہ کی بچی حیران کن طور پر محفوظ رہی جسے صرف معمولی خراشیں آئی ہیں۔
افسوس ناک خبر، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کرگئے
بچی کی والدہ اور خاندان کے چند افراد کی لاشیں کچھ فاصلے پر موجود تھیں،بچی کے اوپر مٹی اور دھول پڑی ہوئی تھی اور ایک معمولی چوٹ کی وجہ سے اس کی ناک سے خون نکل رہا تھا، اس کے علاوہ بچی کے جسم پر کوئی زخم نہیں تھا۔
جس مقام پر یہ بچی ملی تھی اس سے تھوڑے ہی فاصلے پر اس کی والدہ کی لاش کو ملبہ کاٹ کر نکالنا پڑا۔ اس کے خاندان کے دیگر افراد کی لاشیں بھی بھاری ملبے میں سے نکالی گئیں تھیں۔
موقع پر موجود کچھ لوگوں نے بھی ہمیں بتایا کہ ماں نے حادثے کے وقت بچی کو دور بھینک دیا تھا۔ اس سے تو یہی سمجھ آتا ہے کہ بچی کی ماں کے پاس شاید اتنا ہی موقع تھا کہ وہ خود کو بچاتی یا اپنی بچی کو اور اس نے بچی کو بچانے کی کوشش کی۔
دیگر کی
شاہدرہ ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ؛ کم عمر ڈرائیور نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بچی کو
پڑھیں:
بلیدہ سے پکنک پر جانیوالے 4 افرادلاپتہ، لاشیں برآمد،اسپتال منتقل
تربت:(نمائندہ خصوصی) بلیدہ سے پکنک پر جانیوالے 4 افراد کی لاشیں برآمد۔بلوچستان کے شہر تربت کے نواحی علاقے بلیدہ سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق بلیدہ کے پہاڑی علاقے جاڑین سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
لاشیں قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔چاروں نوجوان مقامی بتائے جاتے ہیں جو 5 روز قبل قریبی پہاڑی علاقے میں پکنک منانے گئے تھے اور لاپتہ ہو گئے تھے جن کی تلاش جاری تھی۔واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔